پونے(انٹرنیشنل ڈیسک) پونا بھارتی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کے ایک ملازم نے تنخواہ نہ ملنے پر دفتر کے باہر سڑک پرپڑاؤ ڈال دیا اور اس طرح اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا۔ اس شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مذکورہ ملازم کا نام سوربھ مور ہے، جو دعویٰ کرتا ہے کہ کئی ماہ سے اس کی تنخواہ جاری نہیں کی گئی، جس کے باعث اُسے فٹ پاتھ پر سونا پڑا۔

تصویر میں سوربھ مور کے ساتھ ہی ایک ہاتھ سے لکھی گئی تحریر بھی نظر آتی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’میں نے ایچ آر کو اطلاع دے دی ہے کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں، اس لیے مجھے فٹ پاتھ پر کمپنی کے باہر رہنا اور سونا پڑے گا۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Vinay Sharma (@vinayshaarma)

سوربھ مور نے بتایا کہ وہ 29 جولائی 2025 کو ڈیوٹی پر واپس آیا تو اسے اطلاع ملی کہ اس کا ایمپلائی آئی ڈی اور کمپنی کے سسٹمز میں رسائی معطل کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایچ آر کی جانب سے تنخواہ جلد جاری کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، مگر اب تک کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔

اس معاملے پر کمپنی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملازم سے رابطے میں ہیں اور مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ملازم کی تنخواہ غیر حاضری کی بنیاد پر معطل کی گئی تھی، جو کمپنی کی اندرونی پالیسی کے مطابق ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ فی الوقت ملازم کے لیے رہائش کا بندوبست کر دیا گیا ہے اور یقین دہانی کرائی کہ وہ معاملے کو منصفانہ اور تعمیری طریقے سے حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

آج تاریخ کی سب سے بڑی ریلی  ہو گی: گنڈا پور‘پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے

اسلام آباد‘ پشاور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) آج احتجاج کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے پلان کو حتمی شکل دے دی۔ تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا گیا۔ ارکان اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔ ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، مرکزی قیادت کی تمام صوبائی صدور اور چیف آرگنائزرز سے مشاورت مکمل ہو گئی۔ احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہو گا، نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔ سندھ بلوچستان، کے پی ٹی آئی اور پنجاب کے ذمہ داروں نے احتجاجی شیڈول اعلیٰ قیادت کو پہنچا دیا۔ تمام ٹکٹس ہولڈرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ صوبوں کے صدور اور کوآرڈی نیٹرز قیادت سے رابطے میں رہیں گے۔ ادھر وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا آج تاریخ کی سب سے بڑی ریلی رنگ روڈ سے قلعہ بالا حصار تک نکالیں گے جو اس احتجاج میں شامل نہیں ہو گا، وہ دوسروں کو بھی غلام بنانے میں شامل ہو گا۔ آپ نکلیں کیا ہوتا ہے کس طرح ہوتا ہے وہ بعد میں دیکھیں گے۔ آپ نے ثابت کرنا ہے آپ عمران خان اور حقیقی آزادی کے ساتھ ہیں۔ جب تک عمران خان رہا نہیں ہوتا تحریک جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی قید کو دوسال،پی ٹی آئی کااڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا فیصلہ
  • مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اسرائیلی کیخطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش،دفتر خارجہ
  • آج تاریخ کی سب سے بڑی ریلی  ہو گی: گنڈا پور‘پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے
  • پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا منصوبہ، انتظامیہ نے اضافی سیکیورٹی مانگ لی
  • پی ٹی آئی کا احتجاج: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اضافی سیکیورٹی مانگ لی
  • اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی
  • بیٹی کے زخمی ہونے پر والد کا انوکھا احتجاج، پانی بھرے گڑھے میں بستر لگا کر لیٹ گیا
  • شادمان نالے میں موٹر سائیکل گرنے کا حادثہ: متاثرہ شہری کو 99 لاکھ ادا کرنے کا حکم
  • انوکھا احتجاج، دودھ فروش جوڑے نے بھینسیں رکن اسمبلی کے دفتر کے باہر باندھ دیں