سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ایک تاریخ ساز قانون کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے  ترمیمی بل پیش کر دیا ہے۔ 

قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی کئی شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نےایوان میں پیش کیا۔ 

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائےجبکہ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ 

مجوزہ ترمیم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خاتون کو گھر سے نکالنے کے جرم کا ارتکاب کرنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے،  اس ترمیمی بل کے مطابق کسی خاتون کو گھر سے نکالنے کے مقدمات کی سماعت فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کرے گا۔ 

راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق

خواتین کو گھر سے نکال دینے کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے ماہرین ڈومیسٹک وائلنس کی ایک شکل تصور کرتے ہیں۔ 

مجوزہ ترمیمی بل کو "فوجداری قانون ترمیمی بل 2025 " کا ٹائیٹل دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس  ڈپٹی اسپیکر  کنڈکٹ کر رہے تھے۔ ڈپٹی سپیکرنے بل کو  متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

کمیٹی کی جانب سے منظوری کے بعد یہ بل ارکان کی عام بحث کے لئے دوبارہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں لایا جائے گا، بحث کے بعد اس پر ووٹنگ ہو گی۔

رونالڈو نے 8 سال تک ڈیٹنگ کے بعد جورجینا سے منگنی کر لی

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: خاتون کو گھر سے قومی اسمبلی

پڑھیں:

پوری قوم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ملکی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو سراہتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پوری قوم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ملکی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو سراہتی ہے۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تاریخی تقریر کو پاکستان میں اقلیتوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سکھ، عیسائی، ہندو، پارسی سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اقلیتوں کی قومی خدمات کو ملک کا قیمتی اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے شہدا اقلیتوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں: حکومت بلوچستان کا ’ہنگلاج ماتا مندر‘ کو عالمی ٹورازم سائٹ قرار دینے کا فیصلہ

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئین کے تحت تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں اور ان کا تحفظ نہ صرف آئینی بلکہ مذہبی فریضہ بھی ہے۔ اسلام اقلیتوں کے شہری، مذہبی اور سماجی حقوق کی خاص حفاظت کرتا ہے اور علما و مذہبی رہنما عبادت گاہوں اور اقلیتوں کی عزت و ناموس کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان اقلیتوں کی سرکاری اداروں اور قومی دھارے میں بھرپور شمولیت کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں سے اتحاد، یگانگت، باہمی عزت و رواداری کے ساتھ ملکی ذمہ داریوں کا احساس کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ آج کا دن سب کو یک زبان ہو کر ملکی ترقی کے عزم کو دہرانے کا موقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

11 اگست 1947 اقلیتوں کا قومی دن بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح وزیراعظم محمد شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • بیوی کو گھر سے نکالنا قابلِ سزا جرم قرار دینے کیلئے بل قومی اسمبلی میں پیش
  • بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی، بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا
  • بیگم کو گھر سے بے دخل کرنے پر قید کاٹنا ہو گی، قومی اسمبلی میں بل پیش
  • بیوی کو گھر سے نکالنے پر جیل اور جرمانہ ہوگا، قومی اسمبلی میں نیا بل پیش
  • بیگم کو گھر سے نکالنے پر قید کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش
  • خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
  • پنجاب کی نئی حد بندی اور ایک نیا صوبہ بنانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش
  • پاکستان عدل، مساوات اور رواداری کے اصولوں پر قائم ہوا ،انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا، محسن نقوی
  • پوری قوم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ملکی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو سراہتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف