اسرائیل کا وجود عالمی امن کیلئے خطرہ: عبدالخبیر آزاد
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بادشاہی مسجد لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء کرام کو اس لیے مبعوث فرمایا کہ مخلوق خدا کا تعلق اپنے خالق حقیقی کے ساتھ جوڑیں۔ ہم مخلوق خدا کی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ پاکستان سعودی عرب دفاعی تاریخی معاہدہ خطے میں امن و استحکام اور امت مسلمہ کی سلامتی و تحفظ کا ضامن ہے۔ پاک سعودی دفاعی معاہدہ ہونے پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ اسرائیل کا وجود عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ اب وقت آگیا ہے عالمی اسلامی فوج بنائی جائے۔ تمام اسلامی ممالک کے عوام کی سکیورٹی کے انتظامات فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کے سپرد کیے جائیں۔ اس موقع پر حرمین شریفین کے تحفظ اور مقبوضہ کشمیر وغزہ و فلسطین کی آزاد ی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت اداکرےگا: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیاکو دیکھا دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئےہرقیمت اداکرےگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا.دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا مقابلہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے. ہم سمجھتے ہیں ترقی اسی معاشرے میں ممکن ہے جہاں امن و سلامتی ہو۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے، امن و سلامتی کے موضوع پر پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔