قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-03-1
اس نے زمین اور آسمانوں کی ساری ہی چیزوں کو تمہارے لیے مسخر کر دیا، سب کچھ اپنے پاس سے اِس میں بڑی نشانیاں ہیں اْن لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرنے والے ہیں۔اے نبیؐ، ایمان لانے والوں سے کہہ دو کہ جو لوگ اللہ کی طرف سے برے دن آنے کا کوئی اندیشہ نہیں رکھتے، اْن کی حرکتوں پر درگزر سے کام لیں تاکہ اللہ خود ایک گروہ کو اس کی کمائی کا بدلہ دے۔ جو کوئی نیک عمل کرے گا اپنے ہی لیے کرے گا، اور جو برائی کرے گا وہ آپ ہی اس کا خمیازہ بھگتے گا پھر جانا تو سب کو اپنے رب ہی کی طرف ہے۔ (سورۃ الجاثۃ:13تا15)
شعبہ نے ابوحصین اور اشعث بن سلیم سے حدیث سنائی، ان دونوں نے اسود بن ہلال سے سنا، وہ سیدنا معاذ بن جبلؐ سے یہ حدیث بیان کرتے تھے کہ انہوں نے کہا: رسول اللہؐ نے فرمایا: ’’اے معاذ! کیا تم جانتے ہو بندوں پر اللہ کا کیا حق ہے؟‘‘ معاذ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: ’’یہ کہ اللہ کی بندگی کی جائے اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھیرایا جائے‘‘۔ آپ نے پوچھا: ’’کیا جانتے ہو اگر وہ (بندے) ایسا کریں تو اللہ پر ان کا کیا حق ہے؟‘‘ میں نے جواب دیا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: ’’یہ کہ وہ انہیں عذاب نہ دے‘‘۔ (مسلم
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ پر دستاویزی فلم کا تنازع، بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل مستعفی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-08-17
لندن (اے پی پی) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی نے اپنے عہدے سے استعفا دیدیا۔ اے ایف پی کے مطابق ان کا استعفا اس وقت سامنے آیا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بنائی گئی ایک دستاویزی فلم کے ایڈیٹنگ تنازع نے سنگین صورتحال اختیار کر لی۔ اسی تنازع کے باعث بی بی سی کی ہیڈ آف نیوز ڈیبرہ ٹرنس نے بھی استعفا دے دیا۔واقعے پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ بدعنوان صحافی بے نقاب ہو گئے ہیں۔ ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کے روز پارلیمنٹ کی کلچر، میڈیا اینڈ اسپورٹ کمیٹی کو اس تنازع پر “مکمل جواب” فراہم کرے گا۔