نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب، پرچم کشائی کی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے قومی پرچم بلند کیا، جبکہ ہائی کمیشن کے افسران، عملے اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
The High Commission for Pakistan, New Delhi celebrated the 78th anniversary of Pakistan’s Independence, today.
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) August 14, 2025
اس موقع پر صدرِ مملکت آصف زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی حاضرین کو پڑھ کر سنائے گئے۔
ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح کی مدبرانہ قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے آزادی کے لیے تاریخ کا رخ موڑا۔ پاکستان مسلمانوں کے حقِ خودارادیت کی ایک طویل اور عظیم جدوجہد کی کامیاب تکمیل ہے۔
انہوں نے کہاکہ آزادی ایک عظیم نعمت اور خدا کا انمول تحفہ ہے، جس کا ہمہ وقت دفاع ناگزیر ہے۔
سعد احمد وڑائچ نے مزید کہاکہ یہ آزادی شہدا کے خون کی قربانی سے حاصل ہوئی ہے اور پاکستان آج اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر بیرونی خطرے یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے اور غلبے کی نیت سے مسلط کی گئی جنگ میں دشمن خود پسپا ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستانی ہائی کمیشن پرچم کشائی جشن آزادی نئی دہلی وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی وی نیوز ہائی کمیشن
پڑھیں:
44 برس سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے
ویب ڈیسک : مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس مولانا بشیر احمد صدیق انتقال کرگئے
مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس مولانا بشیر احمد صدیق انتقال کرگئے۔ ترجمان جامعہ اشرفیہ لاہور کے مطابق مسجد نبویﷺ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مولانا بشیر احمد صدیق کو جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مولانا قاری بشیر احمد صدیق 44 سال سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید کی تعلیم دے رہے تھے۔
ویل چیئر ٹی ٹونٹی سیریز؛ پاکستان نے 3.1 سے جیت لی