فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی کامیابی پر دنیا حیران رہ گئی: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے ایسی کامیابی حاصل کی کہ دنیا حیران رہ گئی۔ آج کا دن خصوصی طور پر شہدا کے نام ہے، وہ بیٹے جنہوں نے وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
جشن آزادی پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آج میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی پاکستانی قوم کی طرف سے سلام کہا۔
یہ بھی پڑھیں: سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل، سکھر کے طلبہ نے تاریخ رقم کردی
انہوں نے کہا کہ شاہینوں نے ایک جان ہو کر دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر بہادری سے لڑائی لڑی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ دنیا بھی سمجھ گئی ہے کہ ’بنیان مرصوص‘ یعنی سیسہ پلائی دیوار کا کیا مطلب ہوتا ہے۔ اگر قوم تقسیم ہو کر لڑائی لڑتی تو یہ جنگ کبھی جیتی نہ جا سکتی تھی۔ دنیا حیران ہے کہ پاکستان نے رافیل طیارے کیسے مار گرائے۔
مریم نواز نے کہاکہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک کو شکست دی ہے، ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، یہ ملک ہمیں بہت سی قربانیوں کے بعد ملا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عہدہ انسان کو ایکسپوز کر دیتا ہے لیکن اگر نیت صاف ہو تو اللہ کامیابی دیتا ہے۔ 2018 میں ملک کی تنزلی شروع ہوئی تھی لیکن اب وطن ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہم پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کا خاتمہ قریب، امن کا سورج جلد طلوع ہوگا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف نے اپنے ادوار میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اور انہوں نے ہی ایٹمی دھماکے کرکے وطن کا دفاع ناقابل تسخیر کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جشن آزادی پاکستان سید عاصم منیر فیلڈ مارشل معرکہ حق نواز شریف وطن عزیز وی نیو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جشن ا زادی پاکستان فیلڈ مارشل معرکہ حق نواز شریف وی نیو فیلڈ مارشل مریم نواز انہوں نے
پڑھیں:
برازیل میں چیونٹیوں سے تیار منفرد پنیر: دنیا بھر میں موضوعِ بحث بن گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برازیل اپنی منفرد کھانوں اور ایجادات کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے، لیکن ایک ایسی ڈش بھی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
یہ ہے پنیر جس میں ذائقے کو نکھارنے کے لیے خاص قسم کی چیونٹیاں شامل کی جاتی ہیں۔ بظاہر یہ خیال عجیب لگتا ہے مگر برازیل میں یہ ایک مقبول اور مہنگا گورمیٹ فوڈ سمجھا جاتا ہے۔
یہ پنیر عام گائے کے دودھ سے تیار کیا جاتا ہے، تاہم فرق اس وقت آتا ہے جب اس میں ایمیزون کے گھنے جنگلات سے لائی جانے والی مخصوص چیونٹیاں ملائی جاتی ہیں۔
ان چیونٹیوں کا ذائقہ لیموں اور تیز مصالحہ دار جڑی بوٹیوں جیسا ہوتا ہے، جو پنیر کے مزے کو ایک بالکل نیا رخ دیتا ہے۔ مقامی لوگ کہتے ہیں کہ چیونٹیوں کی خوشبو اور ان کی ہلکی سی کھٹاس پنیر کو منفرد اور مزیدار بنا دیتی ہے۔
یہ پنیر برازیل کے کچھ اعلیٰ درجے کے ریسٹورنٹس میں نہ صرف پیش کیا جاتا ہے بلکہ کافی مہنگے داموں فروخت بھی ہوتا ہے۔
مقامی کسان اور شیفز اسے اپنی ثقافت اور کھانوں کے ساتھ جڑی ایک انوکھی تجرباتی ڈش قرار دیتے ہیں۔ برازیلی ایکسپیریمینٹل کُزین کا مقصد روایتی اجزاء کو نئے اور حیران کن انداز میں دنیا کے سامنے لانا ہے، اور چیونٹیوں والا پنیر اسی روایت کی ایک نمایاں مثال ہے۔
عالمی سطح پر بھی اس پنیر نے شوقین افراد اور فوڈ کرٹکس کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ کئی لوگ اسے ایک نیا ذائقہ سمجھ کر آزمانے پر اصرار کرتے ہیں جبکہ کچھ کے نزدیک یہ محض ایک “فوڈی ایکسپیرینس” ہے جس کا مقصد لوگوں کو حیران کرنا ہے، تاہم ایک بات طے ہے کہ برازیل کی یہ ایجاد دنیا بھر کے کھانے پینے کے شوقین افراد کے لیے تجسس اور کشش کا باعث بن گئی ہے۔