امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستانی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
واشنگٹن:
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 14 اگست 2025ء کے جشن آزادی کے موقع پر میں پاکستان ، امریکا اور دنیا کے طول و عرض میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جشن آزادی تجدید عہد اور آزادی کا دن ہ، لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے 3 ماہ بعد آیا ہے جس میں ہم نے نہ صرف اپنی آزادی کی تجدید کی بلکہ پوری دنیا نے اس کی تائید بھی کی۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ ہم نے ثابت کردیا کہ پاکستان اور دنیا کے کسی بھی خطے میں رہنے والے پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جو فتح حاصل کی اس میں پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے اور اپنے کسی بھی اختلاف سے بالاتر ہو کر اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت آج بھی اور آنے والے کل میں بھی تیار ہے اور تیار رہے گی۔
پاکستان میں اور دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے جشن آزادی ایک انتہائی خوشی کا موقع ہے اور آج جب ہم 79 واں یوم آزادی منا رہے ہیں ہمیں یہ ذہن میں رکھنا ہے کہ معرکہ حق میں جو فتح ہم نے حاصل کی ہے، بنیان المرصوص آپریشن کے نتیجے میں، وہ ایک ابتدا تھی جو فلسفہ اور جو تصور بنیان المرصوص سے وابستہ ہے، اس کی تکمیل اس وقت تک نہیں ہوگی جب ہم اپنے قائد کے اس فرمان کی تکمیل نہ کر سکیں اور اس مقام پر پاکستان کو نہ پہنچا دیں جس کی پیش بندی کے طور پر انہوں نے کہا تھا کہ There is no power on earth that can undo Pakistan ۔ اور یہ صرف تبھی ممکن ہوگا جب ہم اپنی یکجہتی کو قائم رکھیں، اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں، ایک نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور اس بات پر ایمان رکھیں کہ واقعی جب ہم معاشی طور پر ناقابل تسخیر ہو جائیں گے تو بنیان ا المرصوص کا اصل مقصد پورا ہو جائے گا اور ہمارا دفاع اور پاکستان کی سالمیت اور پاکستان کا وقار ناقابل تسخیر ہو جائے گا ۔
سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں سے جو امریکا کے طول و عرض میں آباد ہیں، میری گزارش ہے کہ آپ امریکا اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کیجیے۔ بنیان المرصوس کی فتح کے بعد ہم نے دیکھا ہے کہ جس طرح باقی دنیا میں ہمارے وقار میں اضافہ ہوا ہے ، ہماری پوزیشن بہتر ہوئی ہے اسی طرح پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بھی ایک نیا اور خوشگوار ترین موڑ لیا ہے اور لگتا ہے کہ ہمارا مستقبل خوش آئند ہے لیکن ہمیں دونوں ملکوں کے تعلقات کی بقا اور بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں میں آپ سب کے تعاون کے لیے استدعابھی کرتا ہوں اور مشکور بھی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاک امریکا دو طرفہ تعلقات اور خاص کر معاشی تعلقات علاقائی اور عالمی امن کی ضمانت ہوں گے۔ آئیے ہم سب مل کر اس کے لیے کام کریں۔ lets team up for Pakistan ۔ پاکستان زندہ باد ۔ پاک امریکا دوستی پائندہ باد۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپنی آزادی کی حفاظت میں پاکستان لیے ہمہ وقت نے کہا کے لیے ہے اور
پڑھیں:
7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپرمون کا نظارہ کیا جائے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)اکتوبر کا مہینہ چاند کے حوالے سے کچھ خاص ثابت ہونے والا ہے کیونکہ اس ماہ کا مکمل چاند زمین کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے سپر مون قرار دیا جائے گا۔جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا، یہ سپر مون معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا، اس کے بعد 5 نومبر اور پھر 5 دسمبر کو بھی سپر مون کا نظارہ کرنا ممکن ہوگا جبکہ جنوری 2026 کے شروع کا مکمل چاند بھی سپر مون ہوگا مگر اسے 2025 کا حصہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ہر سال 3 یا 4 سپر مون کا نظارہ ہوتا ہے، 7 اکتوبر کو آسمان پر طلوع ہونے والا چاند زمین سے 2 لاکھ 24 ہزار599 میل کے فاصلے پر ہوگا، یہ 11 ماہ بعد پہلا سپرمون ہوگا، آخری بار ایسا چاند نومبر 2024 میں دیکھنے میں آیا تھا۔(جاری ہے)
رواں سال کا سب سے روشن چاند نومبر میں دکھائی دے گا جب وہ زمین سے 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کے فاصلے پر ہوگا۔سپر مون اس لئے بھی خاص ہوتا ہے کیونکہ جب یہ افق کے قریب ہوتا ہے تو اپنے حجم سے بھی زیادہ بڑا نظر آتا ہے، سائنسدانوں کے خیال میں مختلف حجم والی اشیاء جیسے درختوں اور عمارات کا چاند سے فاصلہ آنکھوں کو دھوکا دیتا ہے اور چاند معمول سے زیادہ بڑا نظر آتا ہے۔