واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکا، انسدادِ دہشت گردی اور تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہتا ہے۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکا اور پاکستان نئے اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، جن میں اہم معدنیات، ہائیڈروکاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں۔ 

ان کے مطابق اس تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہوگی۔

یومِ آزادی کے موقع پر امریکی کانگریس کے ارکان اور یورپی یونین کی سفیر ریینا کیونکا نے بھی پاکستان کو نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔ 

کانگریس رکن جوڈی چو نے پاکستانی کمیونٹی کو امریکا کا فخر قرار دیا، جبکہ رکن کانگریس زولوف گرن نے کہا کہ سیلیکون ویلی پاکستانی امریکیوں کی سرگرم کمیونٹی کا گھر ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، تجارتی سہولیات، دوست ممالک سے تعاون کا جائزہ 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی بندرگاہوں کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں  بندرگاہوں پر تجارتی سامان کے رش میں کمی، تجارتی سہولت کے استحکام اور درآمدات، برآمدات سمیت مجموعی اقتصادی سرگرمیوں کی معاونت کے لیے لاجسٹک نظام کی بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران  کارکردگی کے فروغ، ٹرن ارائونڈ ٹائم کو کم کرنے اور کارگو کی آسان ہینڈلنگ کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری ریلوے، این سی ایس آئی ایف سی، ڈی جی این ایل سی، اے ایس میری ٹائم افیئرز اور دیگر سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ دریں اثناء نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدار دوست ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے جائزہ اجلاس منگل کو یہاں وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران دوست ممالک کے ساتھ باہمی رابطوں کی وسعت کے اقدامات کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، روابط، ثقافت اور زراعت سمیت وسیع شعبوں کا احاطہ کرنے والی متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے 400 ویں کونسل اجلاس میں شرکت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی یوم آزادی پر پاکستان کو مبارکباد
  • پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پیغام، معاشی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار
  • یومِ آزادی پاکستان، امریکی کانگریسی رہنماؤں کے خیر سگالی پیغامات
  • بھارت کی ہٹ دھرمی پر امریکی وزیر خزانہ برہم، تجارتی مذاکرات خطرے میں پڑ گئے
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، تجارتی سہولیات، دوست ممالک سے تعاون کا جائزہ 
  • امریکا نے فتنہ الہندوستان کی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دیا، طلال چوہدری
  • امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا 
  • اسحاق ڈار اور جیہون بیراموف کا رابطہ، کثیرجہتی فورمز میں تعاون پر اظہار اطمینان
  •  سعودی عرب میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں، وزیر خارجہ