اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کی جانب سے اپنے زیرتسلط علاقوں میں متوازی حکومت قائم کرنے کا اعلان مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام ملکی یکجہتی کے لیے خطرہ ہے اور اس سے خانہ جنگی میں مزید شدت آئے گی۔

آج جاری ہونے والے بیان میں کونسل کے ارکان نے کہا ہے کہ 'آر ایس ایف' کی جانب سے گزشتہ ماہ کیے جانے والے اس اعلان سے سوڈان کی علاقائی سالمیت کو نقصان ہو گا، ملک تقسیم ہو جائے گا، جنگ بڑھ جائے گی اور سنگین انسانی بحران بدترین صورت اختیار کر جائے گا۔

کونسل کے ارکان نے سوڈان کی خودمختاری، آزادی اور یکجہتی کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کی توثیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسے یکطرفہ اقدامات سے یہ اصول متاثر ہوں گے اور ناصرف ملکی مستقبل بلکہ پورے خطے کا امن و استحکام بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔

(جاری ہے)

ارکان نے 'آر ایس ایف' اور سوڈان کی مسلح افواج (ایس اے ایف) سے کہا ہے کہ وہ پائیدار جنگ بندی کے لیے مذاکرات کریں اور ایسے سیاسی تصفیے کے لیے حالات پیدا کیے جائیں جسے تمام سیاسی و سماجی گروہوں کی حمایت حاصل ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کی قیادت میں ایک ایسی حکومت کی جانب قابل بھروسہ اور جامع منتقلی عمل میں لائی جانی چاہیے جو ملک کو جمہوری انتخابات کی جانب لے جائے اور سوڈانی عوام کو ان کی امن، استحکام اور خوشحالی کی امنگوں کے مطابق بہتر مستقبل فراہم کر سکے۔

© UNICEF/Mohamed Dawod سوڈان میں یونیسف کے تحت کام کرنے والے ایک امدادی مرکز پر بچوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک دینے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

ڈارفر اور کردفان کے کشیدہ حالات

بیان میں کونسل کی قرارداد 2736 (2024) کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جو 'آر ایس ایف' سے ریاست شمالی ڈارفر کے دارالحکومت الفاشر کا محاصرہ اٹھانے، لڑائی روکنے اور علاقے میں کشیدگی ختم کرنے کا تقاضا کرتی ہے۔

یہ شہر گزشتہ سال اپریل سے زیرمحاصرہ ہے جہاں شدید غذائی قلت اور قحط پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ارکان نے رواں ہفتے اس علاقے میں 'آر ایس ایف' کے نئے حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر زور دیا ہے کہ وہ علاقے میں انسانی امداد کی بلارکاوٹ رسائی یقینی بنانے میں سہولت دے۔

کونسل نے حالیہ ہفتوں کے دوران کردفان میں فریقین کے حملوں پر بھی تشویش ظاہر کی ہے جن میں بڑے پیمانے پر شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ارکان نے کہا ہے کہ ان حملوں سے علاقے میں امدادی کارروائیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

امدادی رسائی کا مطالبہ

سلامتی کونسل نے تمام متحارب فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے مطابق شہریوں کو محفوظ اور بلارکاوٹ امداد پہنچانے کی اجازت دیں، لوگوں کو تحفظ مہیا کیا جائے اور قرارداد 2736 کے ساتھ جدہ اعلامیہ 2023 کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔

انہوں نے حقوق کی سنگین پامالیوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ سوڈان میں ایسی مداخلت سے گریز کریں جس سے تنازع اور عدم استحکام بڑھنے کا خدشہ ہو۔

ارکان نے کہا ہے کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام کی کوششیں کی جائیں اور قرارداد 2750 سمیت متعلقہ بین الاقوامی قانون اور کونسل کی دیگر قراردادوں کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔

© UNHCR/Andrew McConnell سوڈانی پناہ گزین ہمسایہ ملک چاڈ پہنچ رہے ہیں (فائل فوٹو)۔

اقوام متحدہ کے نمائندے کی حمایت

سلامتی کونسل نے امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے سوڈان کے لوگوں کی جستجو میں انہیں مدد اور تعاون مہیا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔

ارکان نے ملک کے لیے سیکرٹری جنرل کے ذاتی نمائندے رمتان لامامرا اور مذکرات کے ذریعے مسئلے کے پائیدار تصفیے کی خاطر متحارب فریقین سمیت سول سوسائٹی کے ساتھ ان کے کام کو سراہا ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا ہے کہ آر ایس ایف علاقے میں ارکان نے کونسل نے ہے کہ وہ کی جانب کے لیے کیا ہے

پڑھیں:

سوڈان: شہریوں کو جنگ اور نسلی تشدد سے تحفظ کی ضرورت، وولکر ترک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے سوڈان میں شہریوں کو جنگ سے تحفظ دینے اور نسلی بنیاد پر مظالم روکنے کے لیے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے جہاں شمالی ڈارفر کے محصور دارالحکومت الفاشر پر قبضے کے لیے ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کی کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے۔

ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ 500 سے زیادہ ایام سےمسلسل محاصرے اور لڑائی کے بعد الفاشر ایک اور بڑے انسانی سانحے کے دہانے پر ہے۔

شہر پر مسلح دباؤ کو کم کرنا اور عام شہریوں کو ہنگامی بنیاد پر تحفظ دینا ضروری ہے۔ Tweet URL

انہوں نے کہا ہے کہ الفاشر میں شہریوں کو اندھا دھند اور براہ راست حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

19 سے 29 ستمبر کے دوران 'آر ایس ایف' کی جانب سے گولہ باری، ڈرون حملوں اور زمینی یلغار میں کم از کم 91 شہری مارے گئے۔

ہائی کمشنر نے شہر میں موجود معمر، معذور افراد اور دائمی بیماریوں میں مبتلا لوگوں کے تحفظ کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے جو شہر چھوڑنے سے قاصر ہیں۔

انخلا میں سہولت کا مطالبہ

وولکر ترک نے شہریوں کو الفاشر سے بحفاظت اور رضاکارانہ انخلا کی سہولت دینے پر بھی زور دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہر سے فرار ہونے والے لوگوں کو شدید تشدد، ماورائے عدالت قتل، اغوا، اذیت رسانی اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ہائی کمشنر نے خبردار کیا کہ'آر ایس ایف' کی جانب سے اپریل کے وسط میں زمزم پناہ گزین کیمپ پر حملے کے دوران نسلی بنیاد پر مظالم ڈھائے گئے جن میں زغاوہ قبائل کی خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد بھی شامل تھا جبکہ ایسے واقعات دوبارہ پیش آ سکتے ہیں۔

انہوں نے متحارب فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں امداد کی فوری اور بلا رکاوٹ رسائی کے لیے اجازت اور سہولت فراہم کریں۔

عالمی برادری سے اپیل

وولکر ترک نے کہا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت شہریوں کی بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا سختی سے ممنوع ہے اور امدادی کارکنوں کو تحفظ دینا لازم ہے۔

انہوں نے تنازع کے تمام فریقوں اور ان پر اثرورسوخ رکھنے والے ممالک سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مظالم کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ مظالم ناگزیر نہیں ہوتے۔ اگر تمام فریقین بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کا تقاضا کریں اور ظالمانہ جرائم کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں تو ان کا خاتمہ ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کولمبیا: حکومت اور باغیوں کے درمیان امن میں یو این عمل دخل کی توثیق
  • توشہ خانہ ٹو، سماعت بغیر کارروائی ملتوی ، کیس روزانہ سنیں گے: عدالت
  • سوڈان: شہریوں کو جنگ اور نسلی تشدد سے تحفظ کی ضرورت، وولکر ترک
  • انجینیئر محمد علی مرزا کیخلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی قرارداد اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
  • روس نے ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
  • روس نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
  • جنرل اسمبلی: سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو ہونے کا جائزہ
  • صمود فلوٹیلا پر حملہ بحری جہاز رانی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، قطر
  • بلوچستان، پبلک پرائیورٹ سیکٹر کے تحت میڈیکل کالج کے قیام کا معائدہ
  • سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی، پاکستان