شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) شارجہ میں پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ایک تاریخی تقریب منعقد ہوئی جس میں پہلی بار شارجہ حکومت کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے اشتراک سے سرکاری طور پر جشنِ آزادی پاکستان منایا۔ یہ پروقار تقریب شارجہ میری ٹائم ثقافتی مرکز میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبداللہ سلطان العویس تھے۔

تقریب میں قونصل جنرل پاکستان حسین محمد، ڈائریکٹر جنرل شارجہ چیمبر محمد احمد امین العوضی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل عبدالعزیز الشامسی، ڈائریکٹر بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر فاطمہ المقرب، کمرشل قونصلر علی زیب خان، چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شارجہ ڈاکٹر ایس ایم طاہر، سید سلیم اختر، سلمان وصال محمد، عامر حسین، علی رافع، حاجی محمد یاسین، ظہیر احمد، خاور حسین، راجہ سرفراز، سید عزیز اللہ، ندیم شاہد، سہیل خاور، سید آصف زمان، محمد فاروق سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانوں سے ہوا۔ عبداللہ سلطان العویس نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اقتصادی شراکت کو مزید فروغ دینے کی جانب اہم قدم ہے۔ قونصل جنرل پاکستان حسین محمد نے بتایا کہ مالی سال 2023 اور 2024 میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 9.

10 ارب امریکی ڈالر رہا، جو دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای نے پاکستان میں توانائی، ٹیکنالوجی اور زراعت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے، اور ویزہ پالیسی میں نرمی کے بعد وہ دن دور نہیں جب پاکستانی آن آرائیول ویزہ پر یو اے ای آ سکیں گے۔ چیئرمین پاکستان بزنس کونسل ڈاکٹر ایس ایم طاہر نے کہا کہ کونسل تجارتی نمائشوں میں بھرپور شرکت اور نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے شارجہ چیمبر کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

تقریب میں یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا، اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں اور شرکاء نے میری ٹائم میوزیم کا دورہ کیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے ساتھ اس شاندار پیمانے پر جشنِ آزادی پاکستان منایا، جو دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی اور پاکستان کمیونٹی کے فخر کا باعث ہے۔ 
پاکستان–یو اے ای دوستی زندہ باد

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان بزنس کونسل شارجہ چیمبر نے پاکستان یو اے ای

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔

حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی