جشن آزادی و معرکہ حق کے موقع پر سندھ اسمبلی کے خصوصی علامتی اجلاس میں قرادداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
سندھ اسمبلی اجلاس کا انعقاد قدیمی عمارت میں ہوا۔ اجلاس میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔ خصوصی افراد کو ایوان میں ارکان اسمبلی کی نشستوں پر بیٹھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جشن آزادی و معرکہ حق کے موقع پر سندھ اسمبلی کے خصوصی علامتی اجلاس میں قرادداد منظور کرلی۔ علامتی اجلاس میں خصوصی بچوں اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی، خصوصی بچوں نے قرارداد میں قیام پاکستان کی جدوجہد میں شامل افراد اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور یہ عہد کیا کہ ملک کی ترقی میں خصوصی افراد بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سندھ کی صوبائی اسمبلی میں یوم آزادی کی 78ویں سالگرہ پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پرانے اسمبلی ہال میں ارکان اسمبلی اور خصوصی طلبہ کے ساتھ سندھ اسمبلی کا ایک علامتی اجلاس اور کیک بھی کاٹا گیا۔ یوم آزادی کے موقع پر سندھ اسمبلی کے موقع پر خصوصی علامتی اجلاس کی صدارت اسپیکر اویس قادر شاہ نے کی۔ یہ سندھ اسمبلی اجلاس کا انعقاد قدیمی عمارت میں ہوا۔ اجلاس میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔ خصوصی افراد کو ایوان میں ارکان اسمبلی کی نشستوں پر بیٹھایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ارکان اسمبلی علامتی اجلاس سندھ اسمبلی خصوصی افراد کے موقع پر اجلاس میں
پڑھیں:
قومی اسمبلی اجلاس؛ نیشنل پریس کلب پر پولیس دھاوے کیخلاف صحافیوں کا بائیکاٹ
اسلام آباد:نیشنل پریس کلب میں پولیس دھاوے کے خلاف صحافیوں کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں صحافیوں نے کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔ صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے تین رکنی حکومتی وفد صحافیوں سے مذاکرات کے لیے بھیجا۔
سید نوید قمر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے واک آؤٹ کیا، احتجاج کیا ، ہمیں کچھ یقین دہانیاں کرائی گئیں مگر گراؤنڈ پر ابھی تک وہی صورتحال ہے۔ ہم ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔
اسد قیصر نے ایوان میں کہا کہ غزہ سے متعلق 20 نکات تیار کیے گئے ہیں۔ امریکی صدر سے پہلے ہمارے وزیراعظم نے ٹویٹ کیا، کیا انہوں نے فلسطین سے بھی پوچھا کہ وہ کیا چاہتے ہیں ؟۔ ہمیں ایوان میں آ کر اس پر بریفنگ دی جائے۔
بعد ازاں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی قومی اسمبلی پریس لاؤنج پہنچ گئے، جہاں انہوں نے کہا کہ پریس کلب واقعے کےبعد خود وہاں گیااورغیر مشروط معافی مانگی۔ اس معاملے پر جو بھی مطالبہ ہوا، اس کو پورا کریں گے۔ صحافیوں کے تمام مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ رابطے میں ہیں، میں ایک بار پھر معافی بھی مانگتا ہوں اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں ۔ مظاہرین اور پولیس کی ہاتھا پائی کی وجہ سے پولیس پریس کلب میں گئی ، جہاں انہیں نہیں جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جمہوری اور آئینی نظام پریس کے بغیر نا مکمل ہے۔ اس واقعے کا آزادی اظہار رائے پر قدغن سے کوئی تعلق نہیں ۔ یہ واقعہ اچانک پیش آیا، وزیراعظم اور وزیر داخلہ اس کا نوٹس لیں گے۔ ہمیں شرمندگی ہے اور معذرت کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں۔
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج اور واک آؤٹ
دریں اثنا پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے پاکستان) نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔ اس موقع پر کہا گیا کہ پی آر اے پاکستان نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ صدر پی آر اے پاکستان ایم بی سومرو اور سیکرٹری نوید اکبر کی قیادت میں واک آؤٹ جاری ہے۔ نیشنل پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے، جس پر اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز حملہ کیا ہے۔
پی آر اے پاکستان کے مطابق نیشنل پریس کلب پورے ملک کا نمائندہ قومی پریس کلب ہے۔ صحافیوں پر تشدد اور آئے روز ایسے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں۔ پی آر اے پاکستان ایسے واقعات کو غیر جمہوری سوچ کی عکاسی سمجھی ہے۔ قابل مذمت اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔