بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے، خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے، خالد مقبول صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
کراچی(سب نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے عام آدمی کو ایوانوں میں بھیجا تھا، بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم جشن آزادی کو مشن آزادی سمجھ کر مناتے ہیں، یہ آزادی ایک الگ طرح سے منائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے 40 سال پہلے جہدوجہد شروع کی تھی کہ ہر ایک کو برابری کے حقوق ملیں، کیا کراچی 2008 سے پہلے ایسا تھا؟ ایسے کوئی گھر بھی چل سکتا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف وہ طبقہ ہے جو 100 فیصد دیتا ہے، دوسری طرف وہ طبقہ ہے کہ جو 100 فیصد خرچ کرتا ہے، جس طرح کینال بیٹھ گئی ہے اس سے ہمیں کے فور منصوبے سے بھی ڈر لگتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی وارننگ ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی وارننگ آپریشن بنیان مرصوص میں غیر معمولی جرات، عظیم قربانی پر 488افسران و جوانوں کو اعزازات عطا ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا قومی اہمیت کے دنوں میں پی ٹی آئی کا متشدد احتجاج معمول بن گیا، خواجہ آصف کی تنقید حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا امکان، اسپیکر نے شیخ وقاص کیخلاف کارروائی روک دی بشری بی بی کی ہدایت پر عمران خان جیل میں حکیمی ادویات بھی استعمال کرنے لگےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی ایوانوں میں
پڑھیں:
ضمنی الیکشن ، ن لیگ کا وزیر آباد سے وزیر اطلاعات کے بھائی بلال تارڑ لاہور سے رانا مشہود کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ
ضمنی الیکشن ، ن لیگ کا وزیر آباد سے وزیر اطلاعات کے بھائی بلال تارڑ لاہور سے رانا مشہود کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ضمنی الیکشن کے لیے تین حلقوں پر مشاورت مکمل کر لی۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر آباد سے بلال تارڑ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،لیگی امیدوار بلال تارڑ وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے بھائی ہیں۔اس کے علاوہ لاہور کے حلقے سے رانا مشہود کو انتخابی میدان میں اتارنے پر بھی مشاورت کی گئی،میانوالی کے حلقے سے دو مقامی امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے۔
خواجہ سعد رفیق نے لاہور سے الیکشن لڑنے کی پیشکش پر معذرت کرلی،خیال رہے کہ پارٹی قائد نواز شریف خواجہ سعد رفیق کو سینیٹ میں لانے کے خواہاں ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید امریکا کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد، دہشت گردی کیخلاف تعاون کی تعریف نئی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کیا ہے، اسے بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟،تفصیلات سب نیوز پر جشن آزادی پر جاری سرکاری اشتہار سے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر غائب، سیاسی حلقوں کی تنقید معرکہ حق میں جرأت اور جنگی مہارت کا اعتراف، فیلڈ مارشل کیلئے ہلال جرأت کا اعزاز ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت دینے کی تقریبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم