جولائی 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی نے جولائی 2025 کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
جولائی کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے بھارت کے شبھمن گل، جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو نامزد کیا گیا ہے۔
شبھمن گل نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں 567 رنز بنائے جس میں ایجبسٹن ٹیسٹ میں 269 اور 161 رنز کی دو شاندار اننگز شامل تھیں۔ ان کا اوسط 94.
ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 531 رنز اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے بولاوایو میں ناقابل شکست 367 رنز کی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
بین اسٹوکس نے بھارت کے خلاف سیریز میں 251 رنز اور 12 وکٹیں حاصل کیں، دو ٹیسٹ میں پلیئر آف دی میچ رہے، اور اپنی ٹیم کو کئی اہم لمحات میں سہارا دیا۔
تینوں کھلاڑی اپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت ایوارڈ کے مضبوط امیدوار ہیں۔
خواتین کی کیٹیگری:
خواتین کی کیٹیگری میں انگلینڈ کی دو کھلاڑیوں صوفیہ ڈنکلی اور سوفی ایکلسٹون کے ساتھ آئرلینڈ کی کپتان گیبی لیوس کو پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
صوفیہ ڈنکلی نے بھارت کے خلاف ٹی20 اور ون ڈے سیریز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کئی اہم اننگز کھیلیں جن میں 75 اور 83 رنز کی نمایاں اننگز شامل تھیں۔
سوفی ایکلسٹون نے گیند اور بیٹ دونوں سے کارکردگی دکھائی، ٹی20 اور ون ڈے سیریز میں اہم وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ بھی رہیں۔
آئرلینڈ کی گیبی لیوس نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں 154 ٹی20 رنز، تین وکٹیں اور ون ڈے میں بھی نصف سنچری سمیت شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی۔
تینوں کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کے باعث ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پلیئر آف دی دی منتھ کے خلاف
پڑھیں:
ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے جارح مزاج نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریوس کندھے کے پٹھوں میں کھنچاؤ کے باعث پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
وہ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
بریوس بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان میں جنوبی افریقی میڈیکل ٹیم کے ساتھ بحالی کے عمل سے گزریں گے۔
ون ڈے سیریز کے لیے ان کے متبادل کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
SQUAD UPDATE ????
FAISALABAD: Momentum Multiply Titans batter Dewald Brevis has been ruled out of the three-match One-Day International series against Pakistan due to a low-grade shoulder muscle strain.
He sustained the shoulder injury during the third T20 International at the… pic.twitter.com/iuhnEyg3QA