کراچی:

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز میں فتح کے بعد پاکستان ٹیم کی توجہ ون ڈے کرکٹ پر مرکوز ہوگئی۔

 قومی کرکٹ ٹیم نے تین ایک روزہ میچز کیلئے ٹرینیڈاڈ میں ڈیرے ڈال دیے ہیں، بدھ کو برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن ہوگا، کپتان محمد رضوان اور بابراعظم آنے والے مقابلوں میں توجہ کا مرکز ہوں گے، مجموعی طور پر 50 اوورز کے میچز میں ویسٹ انڈیز کو برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو لاؤڈرہل امریکا میں کھیلی گئی 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 1-2 سے مات دی، اب ٹیم کی توجہ ون ڈے کرکٹ پر مرکوز ہے جس میں قیادت محمد رضوان سنبھالیں گے، سینئر بیٹر بابراعظم بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

 دونوں ٹی 20 سیریز کا حصہ نہیں تھے،  3 ایک روزہ میچز کیلیے پاکستانی ٹیم نے ٹرینیڈاڈ میں ڈیرے ڈال دیے جہاں کھلاڑی بدھ کو برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم پر آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے، سیریز کا آغاز جمعے کو ہوگا۔

پاکستان نے ایک روزہ میچز کیلیے آخری بار کیریبیئن جزائر کا دورہ 2017 میں کیا تھا، تب پہلے میچ میں 4 وکٹ سے شکست کے بعد گرین شرٹس نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے میچ میں 74 رنز اورتیسرے میں 6 وکٹ سے فتح حاصل کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی، اس وقت ٹیم کی قیادت سرفراز احمد نے سنبھالی ہوئی تھی۔

ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مجموعی طور پر 137 میچز کھیلے گئے ہیں، ان میں سے کیریبیئن سائیڈ نے 71 جبکہ گرین شرٹس نے 63 میں کامیابی حاصل کی، 3 میچز ٹائی ہوئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز میچز کی

پڑھیں:

پاکستان کا تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ مڈل آرڈر بیٹر فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ پاکستان کے نام رہا، یوں تین میچز پر مشتمل سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے، اور آج کا میچ فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ8اگست کوہوگا۔
  • پاک افغان میچ میں تماشائیوں کی بدنظمی روکنے کے لیے شارجہ انتظامیہ کا اہم فیصلہ
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی
  • وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کی T20 سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
  •  صدر ،وزیراعظم،چیئرمین پی سی بی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد   
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیت لی
  • تیسرا ٹی20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی
  • پاکستان کا تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ