قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست 2025ء) قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں استحکامِ پاکستان سیمینارز منعقد کیے گئے۔ اس سلسلے کا ایک اہم سیمینار جامعہ لاہورالاسلامیہ مرکز بیت العتیق میں ہوا جس میں قرآن وسنہ موومنٹ کے مرکزی و صوبائی قائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، وائس چیئرمین ڈاکٹر حمزہ مدنی، ڈپٹی سیکرٹری قیم الٰہی ظہیر، چیئرمین پنجاب ڈاکٹر شفیق الرحمن زاہد، سرپرست پنجاب شیخ محمد سلمان، سیکرٹری اطلاعات پنجاب قاری محمد احمد قمر، ناظم تبلیغ پروفیسر کوثر زمان، مولانا اسحاق طاہر اور قاری ظہیر ادریس سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ قیام پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ تھا۔(جاری ہے)
قیام پاکستان کا مقصد ایک ایسے وطن کا حصول تھا جس میں کتاب و سنت کی عملداری ہو۔ پاکستان کے آئین میں قرارداد مقاصد شامل ہے جو اللہ کی حاکمیت کی یقین دہانی کرواتی ہے۔ اسی طرح آئین پاکستان میں کتاب و سنت کی عملداری کی ضمانت دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں کئی مقامات پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔
بینکوں میں سودی لین دین، بڑے ہوٹلوں میں شراب کی خرید وفروخت اور ملک کے مختلف مقامات پر قحبہ گری کے اڈوں کا بند ہونا ضروری ہے۔قائد اعظم، علامہ اقبال اور علماء اسلام کی جہدوجہد کا مقصد ایک اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا جس میں ہر شخص کیلئے یکساں قانون اور سہولیات میسر ہوں لیکن اس حوالے سے پاکستان میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ جرم و سزا کا نظام ہمہ گیر ہونا چاہیے۔ بااثر افراد اور عام لوگوں کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے۔ ملک کی معاشی ترقی کیلئے سود کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ اسی طرح پاکستان کے داخلی اور خارجی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک کے تمام طبقات اور جماعتوں کا ایک پیج پر آنا ضروری ہے۔ اس حوالے سے قرآن و سنہ موومنٹ ملک کے دیگر مذہبی طبقات کے ساتھ ملکر ہر طرح کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہے۔ شعائر اللہ کا دفاع کرنا ہر مسلمان کی زمہ داری ہے۔حرمت رسول اللہ، عقیدہ ختم نبوت، عظمت صحابہ و اہلبیت اور مساجد کے تحفظ کیلئے حکومت اور عوام کو اپنی زمہ داریوں کو ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قیم الٰہی ظہیر نے کہا پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر بنایا گیا تھا اور پاکستان کے تحفظ کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ ڈاکٹر حمزہ مدنی نے کہا پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے اور اس کے نظریے پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کی گنجائش نہیں۔ ڈاکٹر شفیق الرحمن زاہد نے کہا قیام پاکستان کیلئے علماء اور اہل دین نے بھرپور قربانیاں دی تھیں اور دفاع وطن کیلئے بھی ہر طرح کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پرجوش انداز میں نعرے لگائے گئے اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے تجدید عزم کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قرا ن و سنہ موومنٹ پاکستان کے ال ہی ظہیر ملک کے نے کہا
پڑھیں:
پائیدار ترقی کا دارومدار خطے میں امن اور استحکام سے جڑا ہے: اسحاق ڈار
ویب ڈیسک:پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس میں خطاب کیا۔
اس خطاب میں علاقائی اقتصادی تعاون، ترقی اور استحکام کے لیے پاکستان کا جامع وژن پیش کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے خطے میں رابطے، بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے توانائی، ڈیجیٹل اکانومی، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں ایس سی او کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
انہوں نے پاکستان کے اس عزم کو دہرایا کہ ملک خطے میں حقیقی اقتصادی روابط قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اس موقع پر انہوں نے غربت، سماجی و معاشی مسائل اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کا دارومدار خطے میں امن اور استحکام سے جڑا ہے۔