عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، نیب ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، نیب ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) نیب ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی اور اس حوالے سے سامنے آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
نیب ذرائع نے بتایا کہ عمران خان 190ملین پاونڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں، اس کیس میں ان کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں اور ان کی کوئی جائیداد 190ملین پاونڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں، نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں۔
ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ 3جائیدادوں کی نیلامی کر رہی ہے، موضع موہڑہ نور میں 405کنال اراضی اور 248 کنال اراضی کی نیلامی آج مقرر ہے۔اس کے علاوہ 3کلب روڈ اسلام آباد کی زمین بھی نیلامی کا حصہ ہے، زمین مفرور ملزمان کے اشتہاری ہونے پر ضبط کی گئی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزارت صنعت نے چینی کا استعمال کم کرنے کیلئے زیادہ ٹیکسز کی تجویز دیدی وزارت صنعت نے چینی کا استعمال کم کرنے کیلئے زیادہ ٹیکسز کی تجویز دیدی غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ڈی نوٹیفائی کرنیکا معاملہ، عمر ایوب، شبلی فراز کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ نومئی مقدمات، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10،10سال قید کی سزا ’مون سون کا سیزن ابھی مزید رنگ دکھائے گا‘، 14 سے 23 اگست بارشوں کیلئے اہم قرارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ
: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے اس سلسلے میں نیلامی کا باضابطہ اشتہار جاری کر دیا ہے۔ نیلامی یکم اکتوبر کو صبح 11 بجے میونسپل آفس جینڈ میں ہوگی۔ یہ کارروائی کواڈ انویسٹی گیشن ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے حکم پر کی جا رہی ہے۔ زلفی بخاری کی نیلامی کی گئی زمین کا رقبہ 771 کنال 9 مرلہ اور دوسرا رقبہ 25 کنال 7 مرلہ ہے۔ واضح رہے کہ زلفی بخاری کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔