190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اشتہاری ملزمان کی منجمد اراضی کی نیلامی آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں اشتہاری ملزمان کی منجمد اراضی کی نیلامی آج ہوگی۔
کلب روڈ اسلام آباد پر 248 کنال 8مرلہ اراضی کی نیلامی کی جائے گی، موضع موہٹرہ نور میں 405 کنال 3 مرلہ کی بھی نیلامی ہوگی۔ نیلام ہونے والی اراضی بحریہ ٹاؤن کی ملیکت ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جائیدادوں کی نیلامی پر حکم امتناع دینے کی بحریہ ٹاؤن کی استدعا مسترد کردی ہے۔
5اگست احتجاج:پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
سپریم کورٹ نے جائیدادوں کی نیلامی پر حکم امتناع دینے کی بحریہ ٹاؤن کی استدعا مسترد کردی گئی، عدالت نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاون کیخلاف ریفرنسز کی نقول جمع کرانے کا حکم دیدیا، جسٹس امین الدین نے کہا کہ یک طرفہ اسٹے نہیں دے سکتا،دوسری سائیڈ کو سن کر فیصلہ کریں گے، 13 اگست کو مرکزی اور متفرق تمام درخواستوں پر سماعت ہوگی۔
قبل ازیں 5 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا تھا۔ عدالت نے بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلامی روکنے کی درخواستیں مسترد کرکے نیب کوبحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلام کرنے کی اجازت دے دی تھی۔
قومی ائیر لائن پی آئی اے کا جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کو بڑا ریلیف
خیال رہے کہ بحریہ ٹاؤن کی 6 کمرشل جائیدادوں کی نیلامی پر نیب راولپنڈی نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ بحریہ ٹاؤن کی 6 میں سے 3 پراپرٹیز کی نیلامی کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جائیدادوں کی نیلامی بحریہ ٹاؤن کی
پڑھیں:
مزارِ اقبال پر پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے
فائل فوٹوشاعر مشرق علامہ اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے۔
لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
یومِ اقبال کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات بھی منعقد کی جارہی ہیں۔
علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی جس کے بعد وہ لاہور اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔
شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے اپنا پیغام دنیا بھر میں پہنچایا، ان کے اشعار اور افکار نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔
واضح رہے کہ اقبال منزل میں علامہ اقبال کے زیرِ استعمال رہنے والی اشیاء کرسی میز، بیڈ، حقہ اور دیگر چیزیں آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں۔