’کارز‘ اور افغانستان میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کی گیٹ وے جیسی حیثیت
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
جب امریکا افغانستان سے انخلا کے بعد یوریشیا میں اپنی پالیسی کو نئے سرے سے ترتیب دے رہا ہے، تو پاکستان ایک ایسے زمینی پُل کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے جو وسطی ایشیا اور افغانستان جیسے خطوں تک رسائی فراہم کرتا ہے، جو کہ براہِ راست امریکی اثر سے باہر رہے ہیں۔ پاکستان ایک محفوظ اور توسیع پذیر زمینی راہداری مہیا کرتا ہے، جو ایران جیسے بلند خطرے والے راستوں یا شمالی غیر مستحکم گزرگاہوں سے بچنے کا ذریعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
پاکستان اور عالمی بینک کے باہمی تعاون سے 482.
یہ منصوبہ پاکستان کی بندرگاہوں سے مربوط ہے اور کم وقت میں ترسیل کو ممکن بناتا ہے۔ اندازہ ہے کہ یہ راہداری ایک لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرے گی اور ازبکستان، تاجکستان اور افغانستان کے ساتھ تجارتی راستے کھولے گی۔
گوادر اور پورٹ قاسم امریکی برآمدات اور انسانی امداد کے لیے متبادل رسائی فراہم کرتے ہیں، جس سے ان جغرافیائی طور پر حساس راستوں پر انحصار کم ہوتا ہے۔ تجارت سے ہٹ کر اس راہداری میں استحکام انسانی امداد کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے۔
امریکی لاجسٹکس اور ٹیکنالوجی کی کمپنیاں ان راستوں پر کسٹمز، گوداموں اور ڈیجیٹل بارڈر سسٹمز میں سرمایہ کاری کے لیے وسیع گنجائش رکھتی ہیں، تاکہ بلوچستان اور افغانستان سے معدنی وسائل کی آمدورفت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ علاقائی توانائی منصوبوں جیسے CASA-1000 اور تاپی کو دوبارہ فعال کرنا، جن میں پاکستان مرکزی حیثیت رکھتا ہے، امریکا کی وسطی ایشیا میں توانائی کی موجودگی کو بحال کر سکتا ہے۔
پاکستان صرف ایک سیکیورٹی پارٹنر نہیں، بلکہ اس کا جغرافیائی محلِ وقوع اسٹریٹجک ہے، جس میں بے شمار امکانات پوشیدہ ہیں۔ پاکستان علاقائی انضمام اور رسائی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
پاکستان کے جغرافیے سے فائدہ اٹھا کر امریکا اپنے معاشی مفادات کو کارز اور افغانستان میں بہتر طور پر فروغ دے سکتا ہے۔ یہ ربط صرف اقتصادی فوائد تک محدود نہیں، بلکہ یہ ٹرانزٹ معیشتوں کو استحکام دیتا ہے اور امریکا کی طویل مدتی انخلا پالیسی سے بھی ہم آہنگ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا امریکی سرمایہ کاری پاک امریکا تعلقات پاکستان پاکستان گیٹ وے وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی سرمایہ کاری پاک امریکا تعلقات پاکستان پاکستان گیٹ وے وی نیوز اور افغانستان کے لیے
پڑھیں:
امریکی پابندیوں سے چھوٹ کا خاتمہ: بھارت کی چابہار حکمت عملی پر کاری ضرب
چابہار ایران کی ایک بندرگاہ ہے جو خلیجِ عمان سے جڑی ہے۔ یہ بحیرہ عرب کے کنارے واقع ہونے کی وجہ سے جغرافیائی لحاظ سے ایک انتہائی اہم مقام رکھتا ہے۔
چابہار بندرگاہ کو ‘گیٹ وے ٹو سینٹرل ایشیا’ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ افغانستان، وسطی ایشیائی ممالک اور ایران کو سمندر سے جوڑنے کا ایک متبادل راستہ فراہم کرتی ہے جو پاکستان کی گوادر بندرگاہ کے مقابلے میں بھارت کے لیے ایک اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چابہار بندرگاہ چلانے کے لیے بھارت کا ایران سے معاہدہ
واضح رہے کہ چابہار بندرگاہ کی ترقی میں سنجیدگی 2000 کی دہائی میں سامنے آئی لیکن بھارت نے 2016 میں ایران کے ساتھ معاہدہ کر کے بندرگاہ کی توسیع اور انتظام میں سرگرم کردار ادا کیا۔ اس کا مقصد پاکستان کو بائی پاس کرکے افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی حاصل کرنا تھا۔ 2018 میں بھارت نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا رسمی طور پر آپریشنل کنٹرول بھی سنبھالا۔
ایران کی چابہار بندرگاہ، جو طویل عرصے سے بھارت کے لیے افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی کا ایک اہم ذریعہ سمجھی جاتی تھی، اب امریکی پابندیوں کی نئی لہر کی زد میں آ گئی ہے۔ 29 ستمبر 2025 کو امریکا کی طرف سے بھارت کو دی گئی پابندیوں سے چھوٹ واپس لینے کے بعد چابہار پر بھارتی سرگرمیاں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: چین اور بھارت پر روسی تیل خریدنے پر 100 فیصد ٹیرف لگایا جائے، ٹرمپ کا یورپی یونین سے مطالبہ
یاد رہے کہ چابہار بندرگاہ کی آپریشنل سرگرمیان انڈیا پورٹس گلوبل لمیٹڈ کمپنی سنبھالتی ہے جو بھارت کی وزارت بندرگاہ، جہاز رانی و آبی نقل و حمل کے تحت کام کرتی ہے۔ یہ کمپنی بندرگاہ کے ایک مخصوص حصے، ’شہید بہشتی ٹرمینل‘ کا انتظام سنبھالی ہوئی ہے۔
وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ امریکا کی جانب سے بھارت کو دی گئی چھوٹ کی واپسی کے بعد چابہار بندرگاہ میں بھارتی سرمایہ کاری پر کیا اثر پڑے گا؟ کیا بھارت کے لیے چابہار بندرگاہ اب بھی ایک قابلِ عمل اسٹریٹیجک آپشن ہے یا اسے متبادل راستے تلاش کرنے ہوں گے؟ اس کے علاوہ بھارت کے لیے افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی کے امکانات اب کس حد تک متاثر ہوں گے؟
ماہر معاشیات عابد سلہری کا کہنا تھا کہ امریکا نے 29 ستمبر 2025 سے بھارت کو دی گئی وہ چھوٹ ختم کر دی ہے جو اسے ایران کی چابہار بندرگاہ پر کام کرنے کی اجازت دیتی تھی۔ اب دوبارہ سے بھارت اور دیگر ملکوں کو ایران کے ساتھ چابہار بندرگاہ پر کام کرنے پر امریکی پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے بھارت کے لیے اس بندرگاہ میں مزید سرمایہ کاری، توسیع اور دیگر سرگرمیاں زیادہ خطرناک ہو گئی ہیں کیونکہ انہیں امریکی سزاؤں کا خدشہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چابہار بندرگاہ بھارت کے لیے افغانستان اور وسطی ایشیا تک پہنچنے کا ایک اہم راستہ تھی، جو پاکستان کو نظرانداز کر کے استعمال کیا جاتا تھا۔ بھارت نے اس بندرگاہ کے ذریعے پاکستان کے گوادر بندرگاہ کے اثر کو کم کرنے کی کوشش کی تھی۔
عابد سلہری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے امریکا کا یہ فیصلہ بندرگاہوں کے درمیان علاقائی مقابلے کی صورتحال کو بدلتا ہے۔ اب بھارت کے لیے چابہار کے ذریعے افغانستان اور وسطی ایشیا تک پہنچنا مشکل ہو جائے گا۔ اس سے بھارت کی علاقائی طاقت کم ہو گی اور پاکستان کے کراچی اور گوادر جیسے بندرگاہوں کی اقتصادی اور تزویراتی (اسٹریٹجک) اہمیت کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چابہار بندرگاہ مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے اور فعال رہے گی۔ امریکا کی پابندیاں اور بدلتی بین الاقوامی شراکت داریاں غیر ملکی سرمایہ کاری کو مشکل بنا سکتی ہیں مگر یہ ایران کی بندرگاہ پر خودمختاری یا اسے اہم علاقائی منصوبے کے طور پر چلانے کے ارادے کو نہیں روک سکتیں۔
یہ بھی پڑھیے: نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ تجارت اور رابطوں کو آسان بنانے میں مصروف عمل
معاشی ماہر راجہ کامران کا کہنا تھا کہ عالمی اسٹریٹیجک سیاست میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں نے خطے کی بندرگاہوں کی اہمیت کو ازسرِ نو واضح کر دیا ہے اور اسی تناظر میں پاکستان کی گوادر بندرگاہ ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنتی جا رہی ہے۔
راجہ کامران کے مطابق گوادر کی جغرافیائی پوزیشن، قدرتی گہرے پانی کی بندرگاہ ہونے اور اس میں موجود جدید سہولیات کی بدولت یہ بندرگاہ مستقبل قریب میں خطے کی سب سے مؤثر اور متحرک اسٹریٹیجک بندرگاہ بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ان کے مطابق، مئی 2025 کے بعد سے ہی بھارت کی علاقائی برتری واضح طور پر کمزور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ بھارت کی اندرونی و بیرونی پالیسیوں نے اسے اپنے قریبی ہمسایہ ممالک چین، پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش سے بدظن اور الگ تھلگ کر دیا ہے۔ چین کے ساتھ لداخ کے محاذ پر تناؤ اور سرحدی جھڑپوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، پاکستان کے ساتھ ٹیکنیکل وارفیئر میں برتری حاصل کرنے کی کوششیں بھی محدود نتائج ہی دے سکیں۔
راجہ کامران کے مطابق امریکا اور بھارت کے تعلقات میں بھی سرد مہری واضح ہے، خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے پس منظر میں۔ حالانکہ یہ دوری وقتی ہو سکتی ہے، تاہم ان کا ماننا ہے کہ مستقبل میں امریکا خاص طور پر چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے مقابلے میں ایک بار پھر افریقہ اور بھارت کی طرف رجوع کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ادھر ایران کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ چابہار بندرگاہ، جسے بھارت نے افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی کے لیے ایک اسٹریٹیجک گیٹ وے کے طور پر اپنایا، امریکی پابندیوں کی نئی لہر کے سبب متاثر ہو رہی ہے۔ ایران کی خواہش ہے کہ چابہار کو چین پاکستان اقتصادی راہداریکا حصہ بنایا جائے، لیکن تجزیاتی سطح پر چابہار، گوادر کا متبادل بننے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
یہ بھی پڑھیے: گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، اسحاق ڈار
راجہ کامران نے کہا کہ چابہار ایک کم گہرے پانی کی بندرگاہ ہے، جہاں بڑے بحری جہازوں کی آمد محدود ہے، جبکہ گوادر ایک قدرتی ڈیپ سی پورٹ ہے، جہاں بیک وقت کئی بڑے کارگو جہاز لنگر انداز ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ گوادر کی اسٹریٹیجک اہمیت کو قومی ترجیح بناتے ہوئے اس کی فعالیت، انفراسٹرکچر اور عالمی شراکت داری پر تیزی سے کام کرے۔ علاقائی دشمنیوں اور سفارتی تنازعات کو قومی مفاد کے زاویے سے دیکھنے اور ان سے بلند ہو کر فیصلے کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ گوادر، پاکستان کے لیے صرف ایک بندرگاہ نہیں بلکہ عالمی تجارت اور اثر و رسوخ کا دروازہ بن سکتا ہے بشرطیکہ اسے عملی طور پر فعال بنانے میں سیاسی سنجیدگی دکھائی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
CHABAHAR PORT GWADAR PORT چابہار پورٹ گوادر پورٹ