کراچی:

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے متوقع سنسنی خیز مقابلے سے قبل شارجہ حکام نے اسٹیڈیم میں سخت سیکیورٹی اقدامات کا اعلان کردیا۔

 ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز رواں ماہ کے آخر میں شروع ہوگی جس میں میزبان متحدہ عرب امارات  بھی شریک ہے۔

یہ فیصلہ ماضی میں دونوں ٹیموں کے میچوں کے دوران ہونے والے ہنگامہ آرائی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ اس بار اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جاسکے۔

شائقین کے لیے علیحدہ داخلی راستے اور نشستیں:

منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے شائقین کو الگ الگ اسٹینڈز میں بٹھایا جائے گا اور ان کے لیے علیحدہ انٹری پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں۔ ٹکٹوں کی فروخت بھی قومیت کی بنیاد پر کی جا رہی ہے تاکہ ہر ٹیم کے سپورٹرز اپنے مخصوص حصے میں بیٹھیں۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی گنجائش 16 ہزار ہے اور سیریز کے تمام میچز یہاں کھیلے جائیں گے۔ حکام کو ہاؤس فل کی امید ہے اس لیے سیکیورٹی کے یہ اقدامات بروقت اور اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

سیریز کا شیڈول اور تفصیلات:

ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔ پہلے میچ میں 29 اگست کو شام 7 بجے پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان اور افغانستان اب تک سات ٹی 20 میچز میں مدمقابل آ چکے ہیں، جن میں سے چار پاکستان نے جبکہ تین افغانستان نے جیتے ہیں۔

ابتدائی طور پر یہ سیریز صرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونی تھی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویز پر اسے تین ملکی ایونٹ میں تبدیل کیا گیا، تاکہ ایشیا کپ سے قبل تینوں ٹیموں کو مفید پریکٹس میچز میسر آسکیں۔

مکمل شیڈول:

29 اگست – افغانستان بمقابلہ پاکستان
30 اگست – یو اے ای بمقابلہ پاکستان
1 ستمبر – یو اے ای بمقابلہ افغانستان
2 ستمبر – پاکستان بمقابلہ افغانستان
4 ستمبر – پاکستان بمقابلہ یو اے ای
5 ستمبر – افغانستان بمقابلہ یو اے ای
7 ستمبر – فائنل

تمام میچز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے اختتام کے فوری بعد 9 ستمبر سے ایشیا کپ کا آغاز ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان اور افغانستان یو اے ای

پڑھیں:

 ہم افغان سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی کو مسترد کرتے ہیں، بگرام ایئر بیس سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیان پر افغانستان کا رد عمل

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)بگرام ایئر بیس سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیان پر افغانستان نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم افغان سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی کو مسترد کرتے ہیں۔

 افغان وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی ناقابل عمل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز دورہ برطانیہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شی جن پنگ سے بات ہو رہی ہے، امید ہے کچھ فائنل ہوجائےگا،  چین سے بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان پر حملے سے متعلق کمسن بچے کاسوال،بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف لاجواب ہو گئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تصادم کی فضا پیدا کرنے سے امریکہ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، بگرام ائیربیس ایشو پر چین کا ردعمل
  • ڈیٹا محفوظ بنانے کی قانون سازی روکنے کیلئے پاکستان پر بیرونی دباؤ کا انکشاف
  •  ہم افغان سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی کو مسترد کرتے ہیں، بگرام ایئر بیس سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیان پر افغانستان کا رد عمل
  • سندھ حکومت اور وفاق ایک پیج پر، گندم کی درآمد روکنے کا فیصلہ
  • محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند
  • پاکستانی مستقل مندوب نے افغان سرزمین سے دراندازی، حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیے
  • ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟
  • صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
  • عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • ایشیا کپ: بنگال ٹائیگرز آگے جائیں گے یا افغانستان، فیصلہ سری لنکا افغان میچ پر منحصر