حق کی جدوجہد پوری پاکستانی قوم کی فتح ہے،ڈاکٹر فیصل
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان ہائی کمیشن لندن میں گزشتہ روز یوم استحصال کے عنوان سےسیمینار،ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔
سیمینار کی صدارت پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کی، جنہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ “انصاف کی جدوجہد پوری پاکستانی قوم کی فتح ہے، دنیا بھر کے کشمیریوں کو متحد ہو کر عالمی برادری پر بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لینے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔”
اہم شرکاء اور مقررین:
سیمینار میں برطانوی پارلیمنٹ، انسانی حقوق، وکالت، سول سوسائٹی اور کشمیری تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں درج ذیل نمایاں نام شامل ہیں:
لارڈ قربان حسین
لارڈ شفق محمد
یاسمین قریشی ایم پی (چیئر، اے پی پی جی برائے پاکستان)
لیاقت علی ایم بی ای (چیئرمین یوکے پاکستان کشمیری کونسلرز فورم)
خالد محمود (سابق ایم پی)
ڈاکٹر شیخ رمزی (ڈائریکٹر، آکسفورڈ اسلامک انفارمیشن سینٹر)
ڈاکٹر ذوالفقار علی (ڈپٹی میئر، نیوہم)
کونسلر امجد عباسی
محترمہ شمیم شال (ایگزیکٹیو ممبراے پی ایچ سی)
احمد قریشی (بین الاقوامی صحافی)
ایڈووکیٹ ریحانہ علی (سیکرٹری اطلاعات تحریک کشمیر)
ڈاکٹر عابدہ رفیق (چیئر، ایشین ریسورس فورم کشمیر)
بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں:
سیمینار کے مقررین نے اگست 2019 میں آرٹیکل 370-A کی منسوخی کو غیر قانونی، غیر آئینی اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا بلیک آؤٹ، جبری گمشدگیاں، تشدد، حریت رہنماؤں کی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت قتل جیسے اقدامات غیر انسانی ہیں۔
عالمی برادری کا مطالبہ:
مقررین نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور برطانیہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ:
بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔
کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیں۔
مسئلہ کشمیر پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔
روڈ میپ کی تجویز:
سیمینار میں برطانیہ کی پارلیمنٹ اور پالیسی سازوں تک پہنچنے کے لیے ایک عملی روڈ میپ بھی تجویز کیا گیا، جس کے تحت آگاہی مہم، پارلیمانی رابطے اور عوامی اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔
تصویری نمائش اور شہداء کو خراج عقیدت:
سیمینار سے قبل پاکستانی ہائی کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے والی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا۔ نمائش میں رکھی گئی تصاویر کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی عکاسی کرتی ہیں اور مسئلہ کشمیر کے فوری اور منصفانہ حل کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ شرکاء نے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
جب کہ اس موقع پرپاک فوج کوبھی خراج تحسین پیش کیاگیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عالمی برادری
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔