پاکستانی گالفرز نے قازقستان جونیئر اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
پاکستان کے مہاد خان اور سارہ امین خان نے قازقستان جونیئر اوپن گالف چیمپئن شپ 2025 میں بوائز اور گرلز ٹائٹل جیت لیے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئنز کا تاج اپنے نام کرنے والے ابھرتے ہوئے گالف اسٹارز نے زیلجاو گالف کلب، الماتی میں منعقدہ قازقستان جونیئر اوپن گالف چیمپئن شپ 2025 میں تاریخی کارکردگی پیش کی۔
مہاد خان نے بوائز اور سارہ امین خان نے گرلز کیٹیگری میں فتح حاصل کی، بوائز ایونٹ میں مہاد خان نے غیر معمولی مہارت اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کر کے دیگر کو پیچھے چھوڑدیا۔ پاکستان ہی کی نمائندگی کرنے والے زید عمر ارشد رنر اپ رہے، گرلز ایونٹ میں سارہ امین خان نے اپنی سبقت دکھا کر وننگ ٹرافی اپنے نام کی۔
مہاد خان نے طویل ترین ڈرائیو کا بھی اعزاز حاصل کیا جبکہ زید عمر ارشد نے پن کے قریب ترین شاٹ کھیلی۔
دریں اثنا پاکستان گالف فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اس فتح کو 14 اگست کو قوم کے لیے یوم آزادی کا ایک خوبصورت تحفہ قرار دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مہاد خان
پڑھیں:
سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کرں گے، امین الحق
ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما و ایم این اے امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے، یہ ملاقات آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ہوگی۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام روکنے کے معاملہ سے آگاہ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو امید ہے کہ وزیراعظم اس معاملے پر وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرکے اس مسئلہ کو حل کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اس معاملہ کو پیر کو قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں بھی اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں سے کراچی میں میگا پروجیکٹس تعمیر ہورہے ہیں، سندھ حکومت کا ان منصوبوں پر کام روکنا شہر قائد کی ترقی میں روکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔