پنجاب کے عوام کو اپنی چھت، اپنا گھر مبارک ہو: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز—فائل فوٹو
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو اپنی چھت، اپنا گھر مبارک ہو، اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ میرے دل کے زیادہ قریب ہے۔
لاہور میں اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7 ماہ میں 64 ہزار افراد کو قرضے دیے جا چکے ہیں، یہ قرض بغیر سود کے فراہم کیے گئے ہیں، 45 ہزار زیرِ تعمیر اور 9 ہزار گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی۔
مریم نواز نے کہا کہ امید ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل ہو جائے گی، بہت سارے لوگ ہیں جن کے پاس گھر بنانے کے لیے وسائل نہیں، پوری دنیا میں ہماری ہاؤسنگ اسکیم کی مثال دی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہاؤسنگ پروجیکٹ میں میرا بہت حوصلہ بڑھایا، کم تنخواہ والے افراد کی کہانیاں دل دہلا دیتی ہیں، ہم پر الزام لگتا ہے کہ ہم لاہور کو ہی پنجاب سمجھتے ہیں، یہ غلط ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک کی پہلی اربن.
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پورے پنجاب میں ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تحت گھر بنا رہے ہیں، گھروں کی تعمیر کے لیے قرضے 100 فیصد میرٹ پر دیے گئے، دوسروں کا گھر تعمیر کرنے والے مزدور آج اپنے گھر کے مالک بن گئے۔
انہوں نے کہا کہ جب وزیرٍ اعلیٰ بنی تھی تو آپ کو گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، آج سے پہلے لوگوں کو خواب دکھائے جاتے رہے، ہم نے سچ کر دکھایا، ہم نے زیادہ شور نہیں مچایا، زیادہ ڈھنڈورا نہیں پیٹا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں یہی چاہتی ہوں کہ حکومت خود چل کر عوام کے دروازے تک پہنچے، میں چاہتی ہوں مریضوں کی ادویات ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچیں، اپنی زمین اپنا گھر کا پروجیکٹ بھی لانچ کرنے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اپنی زمین اپنا گھر پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 2 ہزار پلاٹ دیے جائیں گے، آج ملک بھر میں ترقی کا عمل جاری ہے، آج پاکستان اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کر رہا ہے۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ بے ہنگم شور اور گالی گلوچ کی سیاست ختم ہو گئی، فتنہ پھیلانے والے کیا جانیں خدمت کا مزہ کیا ہوتا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر
پڑھیں:
کسی بھی شہر جانا ہو، کرایہ صرف 20 روپے؟ بڑا اعلان ہوگیا
ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ 1,100 الیکٹرک بسیں پنجاب میں متعارف کرائی جا رہی ہیں جن کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا، بسیں صرف لاہور، فیصل آباد، پنڈی یا ملتان کیلئےنہیں ہر شہر کیلئے آرہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ مریم نواز نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کے تحت گھروں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ آج ہم نے لاہور میں ٹرام کا افتتاح کیا ہے، جو دیکھنے میں ٹرین لگتی ہے۔
دارالحکومت میں کیش لیس نظام متعارف کروانے کا فیصلہ
مریم نواز نے وعدہ کیا کہ ایک سال کے اندر پنجاب سے پانی کی قلت ختم کر دی جائے گی اور اربوں روپے کے منصوبے گھروں کی دہلیز تک پانی پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے بند کی گئی مفت دوا کی سہولت بحال کر دی گئی ہے، اور آج 95 فیصد افراد کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، ٹی بی کے مریضوں کو 60 دن کی دوا گھر پہنچائی جا رہی ہے جبکہ انسولین پر منحصر بچوں کو بھی یہ سہولت دی گئی ہے۔
وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ ’’کلینک آن وہیل‘‘ منصوبے کے تحت گلی گلی اور محلے محلے میں مفت علاج کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ’’کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ‘‘ قائم کیا گیا ہے اور چند ماہ میں صوبے میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔
پیکا کے تحت 9 صحافیوں اور عام شہریوں کیخلاف 689 مقدمات درج