مریم نواز کا ملک کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں تجرباتی سفر
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
فوٹو سوشل میڈیا۔ پی ایم ایل این
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین ’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ"میں تجرباتی سفر کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کیلئے اب ہر روز خوشی کی خبر منتظر ہوتی ہے، ایس آر ٹی چلنے سے لاہور کی خوبصورتی دوبالا ہوگی، گوجرانوالا اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کی خوش خبری آ رہی ہے۔
اب لاہور میں چلے گی جدید ترین’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایس آر ٹی میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ مانیٹر کیا۔
انھوں نے ایس آر ٹی میں سہولتوں کا جائزہ لیا اور عام ٹریفک کے درمیان اس کی رننگ چیک کی، رائےونڈ روڈ اور کینال روڈ پر عوام ایس آر ٹی دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کےمطابق سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ ترکیہ، چین، ابوظہبی اور دیگر ممالک میں کامیابی سےچل رہی ہے، ایس آر ٹی میں 3 بوگیاں لگائی گئی ہیں، 4 کی گنجائش ہے، جدید ترین ایس آر ٹی میں 320 مسافروں کی گنجائش ہے، جو ایک بار چارجنگ کے بعد 40 کلومیٹر سفر کر سکتی ہے، سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ میں ایئرکنڈیشنر سمیت دیگر سہولتیں موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایس آر ٹی سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے ساتھ ٹریفک میں بہتر ی بھی آئے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس آر ٹی میں مریم نواز
پڑھیں:
مریم نواز سے جرمن طبی وفد کی ملاقات، بچوں کے کینسر کے علاج میں معاونت پر اتفاق
لاہور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سنٹر کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں بچوں کے کینسر کے علاج میں جرمن اداروں کی معاونت پر اصولی اتفاق کیا گیا۔
ہوپ چلڈرن کینسر سنٹر کے وفد کی سربراہی جرمن پیڈریاٹرک آنکالوجسٹ اورنیو رو آنکالوجسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سٹیفن مائیکل نے کی، وفد میں ہائیڈل برگ یونیورسٹی ہسپتال، جرمن کینسر ریسرچ سینٹر (DKFZ) اور ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر (KiTZ) کے ماہرین شامل تھے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو ابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ متعارف کرانے والاریجن کا پہلا صوبہ ہے، لاہور میں پنجاب کا سب سے بڑا اورجدید ترین نوازشریف کینسر ہسپتال تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں کینسر کے علاج کیلئے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کی معاونت کو سراہا جائے گا، پیڈریاٹرک آنکالوجی کیلئے جرمنی کی جدید ٹیکنالوجی کا خیرمقدم کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کینسر کے علا ج کیلئے جرمن اداروں کے ساتھ جوائنٹ ٹریننگ کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے، لاہور میں نواز شریف کینسر ہسپتال تعمیر کے آخری مراحل میں ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ہسپتال ہوگا۔
پارلیمانی لیڈر ہائیڈل برگ سٹی کونسل وسیم بٹ نے کہا کہ لاہور اور ہیڈلبرگ کے درمیان تعلیمی و ثقافتی روابط کو مضبوط بنا رہے ہیں۔
ہائیڈل برگ کے لارڈ میئر پروفیسر ڈاکٹر ایکارٹ ورزنر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہائیڈل برگ اور پنجاب میں باہمی تعاون دونوں شہروں کے عوام کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر سٹیفن مائیکل نے کہا کہ پنجاب میں بچوں کے کینسر کے علاج میں اعلیٰ معیار قابلِ تحسین ہے، جرمن اور پاکستانی اداروں کے ساتھ تربیت اور علوم کے تبادلے سے مزید مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
ڈاکٹر سٹیفن نے کہا کہ پنجاب کے چلڈرن ہسپتال اورکینسر ہسپتال میں کم وسائل کے ساتھ بہترین علاج قابل تحسین ہے، ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر پاکستان میں آغاخان یونیورسٹی کے ساتھ کینسر کے علاج کیلئے اشتراک کار کررہا ہے۔
Post Views: 3