ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی شہری برقی ٹرین "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" میں تجرباتی سفر کر کے منصوبے کا جائزہ لیا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے"سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ"میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا۔ وزیراعلیٰ نے ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔

 وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے وزیراعلیٰ کو ایس آر ٹی کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے ایس آر ٹی کے روڈ ٹیسٹ ڈرائیو کا بھی جائزہ لیا۔

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عام ٹریفک کے درمیان ایس آر ٹی کی رننگ چیک کی۔ رائے ونڈ روڈ اور کینال روڈ پر عوام ایس آر ٹی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

 "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" ترکی، چین، ابوظہبی اور دیگر ممالک میں کامیابی سے چلائی جارہی ہے۔ "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" میں تین بوگیاں لگائی گئی ہیں جبکہ چار کی گنجائش ہے۔

 نورنکو انٹرنیشنل کی جدید ترین ایس آر ٹی میں 320 مسافروں کی گنجائش ہے، پہلی مکمل ای ٹرین"سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" ایک دفعہ چارج کے بعد 40 کلومیٹر سفر طے کر سکتی ہے۔ "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" میں ایئر کنڈیشنڈ اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔

خاتون نے بوائے فرینڈ سے تحفے کے طور پر لیے آئی فونز فروخت کرکے اپنا گھر خرید لیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور ٹریفک میں بہتر ی آئے گی، پنجاب کے عوام کے لئے اب ہر روز خوشی کی خبر منتظر ہوتی ہے، ایس آر ٹی چلنے سے لاہور کی خوبصورتی دوبالا ہوگی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کی خوش خبری آرہی ہے ۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس، بیشتر ایجنڈا آئٹمز پیش

راؤ لشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بیشتر ایجنڈا آئٹمز پیش کی گئیں اور اہم امور پر غور کیا گیا۔

صوبائی وزراء ، مشیران ،معاونین خصوصی نے اجلاس میں شرکت کی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

پنجاب کابینہ کے 28 ویں اجلاس میں 120 نکاتی ایجنڈامنظوری کیلئے پیش کیا گیا،پنجاب کابینہ 26 ویں اجلاس کےمیٹنگ آف دی منٹس کی توثیق کرےگی،ایل ڈی اے گریڈ 17کے آفیسرز کیلئے میڈیکل گرانٹ 70لاکھ 14لاکھ کی منظوری دی جائیگی،مختلف محکموں کی مالی سال 2023سے2025تک کی آڈٹ رپورٹس کی منظوری دی جائیگی۔

ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس

پنجاب لوکم ریکروٹمنٹ ایکٹ 2025 کے مسودے کی منظوری دی جائے گی،والڈ سٹی ریگولیشنز رولز میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی
پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس رولز کی منظوری متوقع ہے،ایکسائز ڈیوٹی رولز میں ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،پنجاب ڈرگز رولز میں ترامیم کی منظوری لی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کسی بھی شہر جانا ہو، کرایہ صرف 20 روپے؟ بڑا اعلان ہوگیا
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا پہلی اربن الیکٹرک ٹرین "سپر اٹانومس ریپڈٹرانزٹ” میں تجرباتی سفر
  • اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 50 ہزار افراد کو قرضے کی فراہمی کا سنگِ میل عبور، وزیراعلیٰ مریم نواز کا خطاب
  • ’پنجاب کے عوام کیلئے ہر روز خوشی کی خبر‘، مریم نواز کا پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں سفر
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں تجرباتی سفر
  •  انتظار ختم! لاہور میں جدید ترین اربن الیکٹرک ٹرین "SRT" کا آغاز
  • والدہ کی گرفتاری پر عثمان ڈار نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اہم سوال کر ڈالا
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس، بیشتر ایجنڈا آئٹمز پیش
  • مریم نواز کی ہدایت پر جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز، رنگا رنگ تقاریب، پرچموں کی بہار