ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 اضلاع کی مختلف شاہراہیں بند ہو کر رہ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران سدھنوتی میں نالہ میں طغیانی سے خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی ہو گیا۔ جہلم ویلی کے علاقے نڑ دھجیاں میں نالہ بپھرنے سے تین دکانیں تباہ، ایک گراٹ کو بھی نقصان پہنچا، مچھیارہ کے علاقے میں بھی نالہ بپھرنے سے تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 اضلاع کی مختلف شاہراہیں بند ہو کر رہ گئیں۔

دوسری جانب ایس ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر میں یکم جون 2025ء سے اب تک کے نقصانات کی رپورٹ بھی جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران 3 شہری جاں بحق، 11 زخمی ہوئے ہیں۔ بارشوں کے دوران 76 گھر مکمل تباہ، 290 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، 33 دکانیں تباہ، 14 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق مزید بارشوں کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایس ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران

پڑھیں:

نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر سے صدر ریاست حلف نہیں لیں گے

فائل فوٹوز

آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے صدرِ ریاست بیرسٹر سلطان محمود حلف نہیں لیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب آج مظفرآباد میں ہوگی۔

آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے فرزند فیصل ممتاز راٹھور 11 اپریل 1978ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین اور روایات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے حلف صدر ریاست لیتے ہیں، تاہم صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے علالت کے باعث مظفرآباد پہنچنے سے معذرت کرلی ہے۔

صدر کی غیر موجودگی میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا
  • نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی وزیراعظم ہاوس آمد ; آزاد جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی
  • شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار
  • آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور آج حلف اٹھائیں گے
  • وفاق آزاد کشمیر کی نئی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرے گا: امیر مقام
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں دو پولیس مقابلے، 3 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے
  • نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر سے صدر ریاست حلف نہیں لیں گے
  • بلاول بھٹو کی نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر کو عوامی رابطے بڑھانے کی ہدایت
  • وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی چغتائی پیپلز پارٹی میں شامل