آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
— فائل فوٹو
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
آسٹریلوی سائنسدانوں نے فضا سے پانی پیدا کرنے والا حیران کن رنگ ایجاد کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا: آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ایک ایسا حیران کن رنگ تیار کیا ہے جو نہ صرف عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ فضا سے روزانہ تازہ پانی بھی جمع کر لیتا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یونیورسٹی آف سڈنی اور اسٹارٹ اپ کمپنی “ڈیو پوائنٹ انوویشن” کی مشترکہ کاوش سے تیار ہونے والا یہ انقلابی رنگ ماحولیاتی ٹیکنالوجی میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ رنگ سطح کا درجہ حرارت چھ ڈگری سیلسیئس تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے توانائی کے استعمال میں کمی اور ایئرکنڈیشننگ پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے۔
مزید حیران کن بات یہ ہے کہ یہ رنگ ماحول میں موجود نمی کو کشید کر کے پانی میں تبدیل کرتا ہے۔ چھ ماہ کی جانچ کے دوران دیکھا گیا کہ یہ کوٹنگ روزانہ فی مربع میٹر تقریباً 390 ملی لیٹر پانی جمع کرنے میں کامیاب رہی، جس کا مطلب ہے کہ صرف 12 مربع میٹر کی سطح ایک شخص کی روزمرہ پانی کی ضرورت پوری کر سکتی ہے۔
یونیورسٹی کے نینو انسٹیٹیوٹ کی پروفیسر شیارا نیٹو کے مطابق یہ ایجاد چھتوں اور عمارتوں کے روایتی رنگوں کے تصور کو بدل سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی خشک علاقوں میں پانی کی قلت کے مسئلے کے حل کے لیے امید کی نئی کرن ہے اور کم لاگت والے پائیدار پانی کے ذرائع پیدا کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رنگ تجارتی پیمانے پر دستیاب ہو گیا تو یہ موسمیاتی تبدیلی، توانائی کی بچت اور پانی کے بحران تینوں مسائل کا ایک ساتھ حل فراہم کر سکتا ہے۔