لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ماہانہ صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رہائشی علاقوں میں فیس 200 روپے جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ سے زیادہ فیس 5000 روپے ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں مختلف فیسیں ہوں گی۔ رہائشی علاقوں میں فیس کم ہوگی جبکہ کمرشل علاقوں میں فیس زیادہ ہوگی۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلنگ کے عمل کو ڈیجیٹل کیا جائے گا تاہم ابتدائی طور پر 2 ماہ کا بل پرنٹ کرکے دیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ شہری آن لائن درخواست کے ذریعے فیس ادا کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے نگران ان لوگوں سے فیس لیں گے جو آن لائن ایپ استعمال نہیں کرتے۔ صاف پنجاب مہم 8 ماہ سے جاری ہے جس کے تحت کوئی فیس نہیں لی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ اب پنجاب حکومت نے صفائی کی فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے سال ہمارا ہدف 15 ارب اکٹھا کرنا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علاقوں میں نے کہا

پڑھیں:

پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟

لاہور:

محکمہ موسمیات نے آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 5 نومبر تک پنجاب میں بارش کا امکان ہے، بارشیں آلودگی اور ایئرکوالٹی انڈکس کم ہونے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی جبکہ ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی ہوگی۔ اسموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطباق پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ کسان اپنی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔

ترجمان کے مطابق دوران سفر فوگ لائیٹس کا استعمال کریں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آن لائن ہیکرز کا اراکینِ پارلیمنٹ پر دھاوا، لاکھوں روپے ہتھیانے کا انکشاف
  • وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے'' سلیکٹ'' پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا  
  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی
  • پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع
  • پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟
  • ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، قومی ایئر لائن کی 4 پروازیں روانہ
  • اکتوبر میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی
  • ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، ملک بھر میں قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا
  • بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
  • اکتوبر بھی عوام پر گراں گزرا، مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی