آندرے رسل نے آئی پی ایل کو خیر باد کہہ دیا، اب کیا کریں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کے معروف آل راؤنڈر آندرے رسل نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 37 سالہ رسل جنہیں کچھ روز قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے ریلیز کیا تھا، اب کسی اور فرنچائز سے معاہدہ نہیں کریں گے بلکہ آئندہ سیزن میں کے کے آر کے معاون اسٹاف میں بطور ’پاور کوچ‘ شامل ہوں گے جبکہ دیگر عالمی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ان کا کریئر جاری رہے گا۔
انسٹاگرام پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں ان کا سفر یادگار رہا۔ چھکے، فتوحات اور ایم وی پی ایوارڈز سب ان کے لیے ناقابلِ فراموش لمحات ہیں۔
رسل کا کہنا تھا کہ وہ ایسے وقت ریٹائر ہونا چاہتے ہیں جب لوگ کہیں کہ ان میں اب بھی کرکٹ باقی ہے نہ کہ یہ سوال کریں کہ وہ پہلے ریٹائر کیوں نہیں ہوئے۔
آندرے رسل نے آئی پی ایل میں 140 میچز میں 2651 رنز اسکور کیے اور 174 کا شاندار اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھا جس نے انہیں لیگ کے خطرناک ترین پاور ہٹرز میں شامل کیا۔
باؤلنگ میں بھی 123 وکٹوں کے ساتھ ان کی کارکردگی بہترین رہی جبکہ 5/15 ان کے کیریئر کی بہترین باولنگ تھی۔
رسل نے 2012 میں دہلی ڈیئر ڈیولز سے ڈیبیو کیا جبکہ 2014 سے 2025 تک وہ کے کے آر کے ساتھ وابستہ رہے۔ اس دوران انہوں نے 133 میچز کھیلے، دو ٹائٹلز (2014 اور 2024) جیتے اور دو بار ایم وی پی (2015، 2019) کا اعزاز حاصل کیا۔ 223 چھکوں کے ساتھ وہ لیگ کے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں میں ساتویں پوزیشن پر رہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایل
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔