سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین اور مسافروں کو بڑا ریلیف فراہم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور: سعودی حکومت نے گردن توڑبخار کی ویکسین کی شرط کو معطل کردیا ہے، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور اپنے ملک میں آنے والے مسافروں کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے گردن توڑبخار کی ویکسین لگوانے کی شرط کو فی الحال معطل کردیا ہے، اس سلسلے میں گیگا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے سعودی حکومت کے اس فیصلے سے متعلق مزید بتایا کہ اب صرف پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی۔
اس سے قبل سعودی عرب جانے والے مسافروں کےلیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دی گئی تھی جس کے بعد لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر ویکسین بلیک میں فروخت ہورہی تھی۔
لاہور سمیت پنجاب میں میننجائٹس ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی تھی، لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر گردن توڑ بخار کی ویکسین بلیک میں فروخت کی جارہی ہے، پنجاب بھر میں سیکڑوں عمرہ زائرین کو ویکسین کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ویکسین کی قیمت 5 ہزار سے کم لیکن 10 سے 20 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے، سرکاری مرکز برائے حفاظتی ٹیکہ جات پر ویکسین دستیاب نہیں ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’مجھے فرق نہیں پڑتا‘، عمرہ وی لاگنگ پر تنقید کرنے والوں کو ربیکا خان کا جواب
پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر، ماڈل و اداکارہ ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین جو حال ہی میں نکاح کے بندھن میں بندھے ہیں۔ ان دونوں اپنے شریک حیات کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے عمرے کی تصاویر، ویڈیوز اور وی لاگ بھی شیئر کیے ہیں۔
بعض ویڈیوز میں ربیکا خان اور ان کے شوہر کو عمرے کی ادائیگی کے دوران سیلفی لیتے ہوئے اور ویڈیوز ریکارڈ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی کوئی تیسرا شخص بھی ان کی ویڈیوز ریکارڈ کر رہا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
View this post on Instagram
A post shared by laiba sid???????????? (@zaha_shah.18)
صارفین کا کہنا تھا کہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران وی لاگنگ انتہائی نامناسب ہے۔ کئی صارفین نے کہا کہ کسی حال میں موبائل نہیں چھوڑنا جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اس مقدس جگہ پر جا کر ہر کسی کا فوکس خانہ کعبہ پر ہوتا ہے جبکہ آپ لوگوں کا فوکس موبائل اور وی لاگنگ پر تھا۔
صارفین کی تنقید کے بعد ربیکا خان نے انسٹاگرام اسٹوریز میں تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ دوسروں کے خلاف بات کرنے سے قبل سوچا کریں۔
ربیکا نے کہا کہ تمام معاملات بہت اچھے ہوئے ہیں ہم اپنا تیسرا عمرہ مکمل کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ دیکھ ہی نہیں رہے کہ سامنے والا کس جگہ موجود ہے۔ لوگ بنا دیکھے بنا سوچے ہی تبصرے کر دیتے ہیں لیکن مجھے فرق نہیں پڑتا۔ ہم لوگ اس پر خاموش ہو جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیتے ہیں اور ہمارے سارے معاملات بہت اچھے ہوتے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Socialdicted (@socialdicted01)
انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف اتنا کہوں گی کہ آپ نہیں جانتے کہ سامنے والے کی نیت کیا ہے تو برائے مہربانی کسی کو کچھ بولنے سے پہلے 10 بار سوچا کریں لیکن پھر بھی آپ نہیں سوچنا چاہتے تو کوئی بات نہیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ربیکا خان کی ویڈیوز پر صارفین نے انہیں ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اللہ کے گھر جا کر کچھ دن تو وی لاگنگ چھوڑ دیتی جبکہ کچھ صارفین یہ کہتے ںظر آئے کہ آپ کو کیوں فرق پڑے گا کیونکہ آپ کا ذریعہ آمدن ہی یہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹک ٹاکر حسین ترین ربیکا خان ربیکا خان عمرہ ربیکا خان نکاح سعودی عربیہ عمرہ یوٹیوبر