پولیو کی ویکسینیشن میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے: مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پولیو کی ویکسینیشن یونیسف خریدتا ہے اور اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے۔
ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنے بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے نہیں پلاتے، فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیو اب صرف پاکستان اور افغانستان میں باقی رہ گیا ہے، ہم اس سال دسمبر تک ملک سے پولیو کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتے ہیں، اس بار پاکستان اور افغانستان میں انسداد پولیو مہم اکٹھے شروع اور ختم ہو گی۔
ملک کے 20 اضلاع کے 25 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا رہی ہے، اس سال پاکستان میں پولیو کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں، کینسر اور ایچ آئی وی کا علاج موجود ہے پولیو کا نہیں ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں اب بھی پولیو کا وائرس سیوریج میں موجود ہے، پولیو کے معاملے پر بھی پوری قوم ایک ہو چکی ہے، ہم جلد پولیو سے جان چھڑا لیں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ وزارت کا چارج لیا تو تمام چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے میری بات ہوئی، سب نے ہی پولیو پر بہترین اور مثالی ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی حلف بھی نہیں لیا تھا تو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا فون آ گیا تھا، کہا گیا وزیرِ اعظم کل فون پر میٹنگ کریں گے، اگلے دن 11 بجے میٹنگ تھی جو پولیو سے متعلق تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیو سے
پڑھیں:
وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچا وکا سب سے موثر ہتھیاراحتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے۔ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خلاف بھرپور ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری، بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں، ویکسین ہر بچے کی بنیادی ضرورت اور والدین کی ذمہ داری ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز، ویکسی نیٹرزاور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں دن رات گھر گھر ،گلی گلی پہنچ رہی ہیں، پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن کیمپین ہر بچے، ہرخاندان بلکہ پورے معاشرے کے محفوظ مستقبل کیلیے ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، صحتمند بچہ ہی تعلیم یافتہ، باصلاحیت اورخوداعتماد شہری بن سکتا ہے۔