اسلام آباد(آئی این پی )  وفاقی وزیر برائے  صحت مصطفی کمال  نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے، جہاں سروائیکل کینسر سے بچا ئوکی ویکسین شروع کی گئی ہے، ہماری 25  ہزار بچیاں ہر سال سروائیکل کینسر سے متاثر ہو رہی ہیں مگر  جب ہم نے یہ ویکسین لانچ کی تو کئی نام نہاد افلاطون باہر آگئے۔ وفاقی وزیر صحت  نے منگل کو   پمز اسپتال اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی سے پیدا ہو رہی ہیں، ہمارا ماحول لوگوں کو بیمار کر رہا ہے اور اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھاتا جا رہا ہے۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے، ہمیں احتیاطی تدابیر اور بیماریوں سے بچا ئوپر زیادہ توجہ دینا ہوگی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے، جہاں سروائیکل کینسر سے بچا کی ویکسین شروع کی گئی ہے۔ "جب ہم نے یہ ویکسین لانچ کی تو کئی افلاطون باہر آگئے، دنیا بھر میں کینیڈا، امریکا اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں بچیوں کو یہ ویکسین لگوائی جاتی ہے اور کئی ممالک میں آٹھویں جماعت میں داخلے کے لیے اس ویکسین کی شرط لازمی ہے۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال 25 ہزار خواتین سروائیکل کینسر کا شکار ہوتی ہیں جن میں سے 75 سے 80 فیصد بچ نہیں پاتیں۔انھوں نے کہا جھلسنے والے مریض پاکستان میں بروقت اور مناسب علاج نہ ہونے کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں، جبکہ اسپتالوں میں جدید سہولتوں کے باوجود مریضوں کی ضروریات پوری نہیں ہو پاتیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر صاف پانی مہیا ہو تو اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ 68 فیصد کم کیا جا سکتا ہے، گلگت بلتستان سے کراچی تک آنے والا آلودہ پانی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے، لیکن ہم اس وقت تک انتظار کرتے ہیں جب تک مریض اسپتال نہ پہنچ جائیں۔انھوں نے زور دیا ہمیں صحت کے شعبے میں روک تھام اور بچائو کی حکمت عملی کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ بیماریوں کا پھیلا روکا جا سکے۔مصطفی کمال نے مزید کہا کہ پاکستان میں جلنے والے مریضوں کی شرح اموات بہت زیادہ ہے، ہمیں ایسڈ پھینکنے والوں کی حوصلہ شکنی بھی کرناپڑے گی، ہم اس سلسلے میں ہم ایسڈ برننگ کیسز کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کے  لئے  کام کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عمران خان کے وکیل شعیب شاہین پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار،کیمو تھراپی جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور معروف وکیل ایڈووکیٹ شعیب شاہین کے صحت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے اہم رکن شعیب شاہین کافی عرصے سے منظر عام سے غائب ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی خیریت کے بارے میں سوالات کرتے رہتے ہیں۔

وکیل شمسہ جبین کیانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر تصدیق کی ہے کہ شعیب شاہین پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں اور کیمو تھراپی کروا رہے ہیں۔ انہوں نے صارفین سے شعیب شاہین کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

شعیب شاہین ایڈووکیٹ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ کیمو تھراپی کروا رہے ہیں۔ ان کی صحت کیلئے سب سے دعا کی اپیل ہے۔ ایڈووکیٹ شمسہ جبین کیانی pic.twitter.com/J05z7j98VM

— Shamsa Kayani PTI (Advocate) (@ShamsaKayaniPTI) November 5, 2025

شعیب شاہین کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے۔ انہوں نے 1991 میں وکالت کا آغاز کیا اور 2014 میں پہلی بار عمران خان کے وکیل کے طور پر عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے دھرنا کیس میں چیئرمین عمران خان کی قانونی نمائندگی کی۔

شعیب شاہین نے اپنے کیریئر میں متعدد اہم قانونی عہدے بھی سنبھالے۔ وہ 2003 سے 2005 تک پاکستان سروسز بار ایسوسی ایشن کے صدر، 2015 میں اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین، 2016 سے 2020 تک پاکستان بار کونسل کے منتخب رکن، اور 2022 سے 2023 تک اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں۔

 شعیب شاہین کے ساتھیوں اور قانونی حلقوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی شعیب شاہین عمران خان کینسر

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مجوزہ بل کو نہ صرف منظور کیا بلکہ بھرپور سپورٹ بھی فراہم کی: مصطفیٰ کمال
  • کابینہ اجلاس، ایم کیو ایم کا مجوزہ بل زیر غور آنا، ایم کیو ایم کی بہت بڑی کامیابی ہے: مصطفیٰ کمال
  • وزیراعظم نے کہا کہ وہ آرٹیکل 140 اے کو 27ویں ترمیم میں شامل کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال
  • 27ویں آئینی ترمیم 25 کروڑ لوگوں کی زندگی کو بدلے گی، مصطفیٰ کمال
  • بریسٹ کینسر میں بیشتر مریضوں کو ریڈی ایشن کی ضرورت نہیں، تحقیق
  • ملک میں 1کروڑ 30لاکھ لوگ بیماریوں سے غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے: مصطفیٰ کمال
  • وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال
  • ستائیس ویں آئینی ترمیم، MQM کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
  • وفاقی وزراء کو مجھ پر لگائے الزامات پر معافی مانگنی چاہیے، وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
  • عمران خان کے وکیل شعیب شاہین پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار،کیمو تھراپی جاری