پاکستان اور انڈونیشیا کا ویکسین سازی میں تعاون پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
پاکستان اور انڈونیشیا نے ویکسین سازی میں تعاون پر اتفاق کرلیا۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان کے وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی انڈونیشیا میں وہاں کے وزیر صحت سے ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبے میں دوطرفہ شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ڈاکٹر مختار بھرتھ نے پاکستان کے صحت کے نظام اور معیشت پر موسمیاتی تبدیلی کے گہرے اثرات پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کی مبنی ملیریا کے خاتمے کی حکمت عملی قابل ستائش ہے۔ پاکستان، انڈونیشیا کے ملیریا کنٹرول ماڈل سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔
ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ انڈونیشیا کی تکنیکی مہارت سے استفادہ چاہتے ہیں، انہوں نے پاکستان میں ویکسین سازی کی ایک جدید پیداواری سہولت کے قیام کی فوری ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن میں انڈونیشیا کی تکنیکی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھانے کی خواہش ظاہر کی۔
انڈونیشیا کے وزیر صحت نے پاکستانی وزیر صحت کی تجویز کا مثبت جواب دیا، دونوں وزرائے صحت نے اتفاق کیا کہ پاکستان، انڈونیشیا سے جدید ویکسین سازی کی سہولت میں تعاون کے لیے باضابطہ درخواست دے گا۔
انڈونیشیا کے وزیر نے کہا کہ انڈونیشیا عالمی صحت میں مساوات کے عزم پر قائم ہے، پاکستان کے ساتھ ٹیکنالوجی اور وسائل کے تبادلے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، ہم ملکر صحت کے شعبے میں تعاون کی ایک مضبوط مثال قائم کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ یہ اقدام ویکسین کی خود کفالت اور سستی فراہمی کی جانب ایک سنگِ میل اور متعدی بیماریوں پر قابو پانے کی کوششوں میں بین الاقوامی تعاون و استعداد کا بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر مختار بھرتھ ویکسین سازی میں تعاون نے کہا کہ کے وزیر صحت کے
پڑھیں:
نسٹ کے ریکٹر، ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے پاکستان ہائی کمشنر کی ملاقات
برطانیہ میں پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ریکٹر، ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ملاقات کی۔
ملاقات میں تحقیق، جدت اور تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، خصوصاً نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے درمیان پبلک پالیسی کے شعبے میں اشتراک پر گفتگو ہوئی۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ڈاکٹر محمد زاہد لطیف کو پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے تعلیمی روابط اور علمی و تدریسی تبادلے کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔