Jasarat News:
2025-08-02@02:38:43 GMT

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا‘ شہریوں کو انتباہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جکارتا (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) انڈونیشیا میںآتش فشاں پھٹ پڑا، جس کی وجہ سے انتظامیہ نے شہریوں کے تحفظ میں احتیاطی تدابیر کا انتباہ جاری کرنا پڑا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوب وسطی انڈونیشیا میں واقع چٹان ماو¿نٹ لیوتوبی لکی لکی سے آتش فشاں پھٹ پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کا بہت بڑے پیمانے پر اخراج شروع ہوگیا۔
مذکورہ صورتحال کے پیش نظر اعلیٰ حکام نے شہریوں کے لیے خطرے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے آتش فشاں کے قریب 8 کلومیٹر کے علاقے کو مخدوش قرار دیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو آتش فشاں میں دھماکوں کے باعث شعلوں سے محفوظ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں کنونشن کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ کر 5 اگست کو ایف-9 پارک میں کارکنوں کے کنونشن کے انعقاد کی اجازت طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج پر ردعمل اس کے رویے سے مشروط ہوگا، وزیردفاع

پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ملک عامر کی جانب سے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کنونشن کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے اور جلسہ شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اجتماع مکمل طور پر پُرامن ہوگا اور تمام سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، خط میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے دوران عوامی تحفظ اور قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’لیڈر جیل میں اور پی ٹی آئی وزرا سرکاری خرچ پر نمکین تکے انجوائے کررہے‘، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ اجازت نامہ جلد از جلد جاری کیا جائے اور جلسے کے پُرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام اباد پی ٹی آئی جلسہ خط

متعلقہ مضامین

  • زمین کا انتباہ ؛  2025ء میں بدلتا ہوا موسم اور ہماری ذمے داریاں
  • ایس ای سی پی کا عوام کو میگ وینچرزکی سرمایہ کاری سکیم بارے انتباہ
  • ٹرمپ انتظامیہ بھارت سے سخت مایوس، امریکی وزیرخزانہ نے لب کشائی کردی
  • وائٹ ہائوس، ٹرمپ انتظامیہ کا 20 کروڑ ڈالر سے نیا بال روم تعمیر کرنے کا اعلان
  • پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں کنونشن کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی
  • 14 اگست کا جشن، آزادی کا جنون عروج پر
  • اٹک: گدھوں کا فارم سیل، باقیات بھی ملیں
  • روس میں شدید زلزلے کے بعد دنیا کا بلند ترین آتش فشاں پھٹ پڑا
  • خیبرپختونخوا، بیوروکریسی سے دفعہ 144 اور کرفیو لگانے کے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ
  • ہارورڈ یونیورسٹی بھی ٹرمپ کے سامنے جھک گئی، 500 ملین ڈالر وقف کرنے کا اعلان