فوٹو — جیو نیوز

پاکستانی ٹیک انڈسٹری کی جانب سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کےلیے لندن میں خصوصی تشہیری مہم کا آغاز ہوگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی حمایت سے پاکستانی ٹیک انڈسٹری کی جانب سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کےلیے لندن میں ٹیکسیوں پر ’تھنک ٹیک، تھنک پاکستان‘ کے لیبل لگائے گئے ہیں۔

لندن میں اس تشہیری مہم کا آغاز اولمپیا لندن میں منعقد کیے گئے لندن ٹیک ویک 2025ء میں پاکستان کی شرکت کے بعد کیا گیا۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے اشتراک سے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) کی قیادت میں پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے تقریباً 14 نمائندوں نے لندن ٹیک ویک 2025ء میں شرکت کی۔

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ابوبکر نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی 14 سب سے آگے نظر آنے والی ٹیک کمپنیوں کو دنیا کے سب سے بڑے اختراعی اجتماعات میں سے ایک میں لے کر آیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ لندن ٹیک ویک میں سرمایہ کاروں، انٹرپرائز خریداروں، پالیسی رہنماؤں اور ملک کے تیزی سے پھیلتے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے ساتھ منسلک ہونے کے خواہشمند ڈائسپورا اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے پاکستان میں بہت زیادہ دلچسپی لی گئی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ تشہیری مہم ’تھنک ٹیک، تھنک پاکستان‘ ہر طرف گونج اُٹھی ہے۔

پی ایس ای بی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عامر انزور نے کہا کہ’تھنک ٹیک، تھنک پاکستان‘ سلوگن پورے لندن اور سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا ہے اور اسے روزانہ ہزاروں لوگ دیکھ رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تقریباً 4 بلین ڈالر کی ٹیک ایکسپورٹ مارکیٹ ہے جو 23 فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔

عامر انزور نے مزید بتایا کہ ہم اگلے پانچ سالوں میں اسے 15 بلین ڈالرز تک لے جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، پاکستان کے باصلاحیت، تعلیم یافتہ اور انگریزی بولنے والے نوجوان عالمی سطح پر جڑے ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کے ویژن اور بھرپور جذبے کےلیے ان کے شکر گزار ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ میں لندن ٹیک ویک 2025ء میں پاکستان کی شرکت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

اُنہوں نے کہا کہ اس اقدام نے پاکستان کو ایک ترقی پسند ملک کی حیثیت دی ہے جو ٹیکنالوجی، اختراعات اور اپنے نوجوانوں کی دنیا کے ساتھ منسلک ہونے کی صلاحیت کو بروئے کار لا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس طرح کے ایک اہم پلیٹ فارم پر ہماری موجودگی ہمارے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل فوٹ پرنٹ اور عالمی عزائم کی عکاسی کرتی ہے۔ میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی، ٹی ڈی اے پی اور ہمارے ٹیک انٹرپرینیورز کو پاکستان کو لندن ٹیک ویک میں ویژن اور مقصد کے ساتھ پیش کرنے پر سراہتا ہوں۔

آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ہم نے لندن ٹیک ویک میں جو کچھ حاصل کیا ہے وہ حکومت، صنعت اور ہمارے ڈائسپورا میں اجتماعی خواہش اور صف بندی کا نتیجہ ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اب کسی کے دروازے پر دستک نہیں دے رہا ہے بلکہ اب ہم ایک قابلِ قدر ٹیک پارٹنر کے طور پر آگے بڑھ رہے ہیں، ہماری قابلیت، لاگت کی کارکردگی اور جدت طرازی کو نظر انداز کرنا اب ناممکن ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تھنک پاکستان سرمایہ کاروں تشہیری مہم شہباز شریف نے کہا کہ ا نہوں نے تھنک ٹیک آئی ٹی

پڑھیں:

 نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے زمین کی تبدیلی فیس میں رعایت کا فیصلہ

سٹی42: پنجاب حکومت نے نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے زمین کی تبدیلی فیس (لینڈ چارجز) میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

حکام کے مطابق اس سرمایہ کاری سے تقریباً 20,000 افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ کمپنی کی غیرملکی سرمایہ کاری 150 ملین ڈالر اور برآمدات کا ہدف 400 ملین ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور اور قصور کے اسپیشل اکنامک زون میں لینڈ چارجز کی مد میں 44 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جس میں یہ رعایت دی جائے گی۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

تمام کارروائی اور نگرانی محکمہ صنعت اور محکمہ خزانہ مشترکہ طور پر کریں گے۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا
  • امریکا نے چین کی معدنی بالادستی کے توازن کیلئے پاکستان سے مدد طلب کرلی
  • اسٹاک مارکیٹ ہفتہ بھار دباؤ میں رہی، سرمایہ کاروں پر خدشات کے سائے گہرے
  • پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری
  • او آئی سی سی آئی سروے میں 73فیصد افراد نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قراردیدیا
  • پاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے کامیاب بولیاں
  • پاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کامیاب بولیاں منظور
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  •  نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے زمین کی تبدیلی فیس میں رعایت کا فیصلہ
  • وزیر خزانہ کی ڈچ سفیر سے ملاقات: پاکستان، نیدر لینڈز کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق