Jasarat News:
2025-11-05@01:56:13 GMT

ٹڈاپ کی تین روزہ ویکس نیٹ نمائش 2025 کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

لاہور (کامرس ڈیسک) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی ) کے زیراہتمام تین روزہ ویکس نیٹ نمائش 2025 کا افتتاح جمعہ کے روز یہاں ایکسپو سنٹر جوہر ٹائون میں ہو گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری تجارت جواد پال خواجہ نے کہا کہ ویکس نیٹ نمائش کا مقصد پاکستان میں خواتین تاجروں کے ہنر اور صلاحیتوں کواجاگر کرنا اورانہیں معیشت کے دھارے میں شامل کرکے تجارت کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ہنرمند خواتین تاجروں کے ہنر اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ویکس نیٹ نمائش میں خواتین تاجروں کی مختلف تنظیموں اور اداروں کے علاوہ خواتین کے کئی برانڈز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ نمائش میں 200 سے زائد خواتین تاجر اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔نمائش میں ٹیکسٹائل، ملبوسات، جوتوں، جیولری، دستکاری، ہربل اسکن کئیر اور گھریلو استعمال کی اشیا کے علاوہ ای کامرس، فرنیچراور خشک میوہ جات ایکسپورٹ کرنے والے کاروبار بھی شامل ہیں۔وفاقی سیکرٹری نے ویکس نیٹ نمائش کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ یہ کاروبار کرنے والی خواتین کے لیے اپنے کام کو قومی سطح پر پیش کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔تین دن تک جاری رہنے والی ویکس نیٹ نمائش میں شہریوں کو فیملیز کے ہمراہ بھرپور تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے فوڈ کورٹ ، ثقافتی شوز، اور دیگر سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے میں ٹی ڈی اے پی ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان میں گوگل کروم بُک کی پہلی اسمبلی لائن کا افتتاح، عام صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح کر دیا۔

اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کا ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کروم بُک کی مقامی سطح پر تیاری سے ڈیجیٹل ٹولز تک سستی اور وسیع رسائی ممکن ہو گی، خاص طور پر تعلیمی شعبے میں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف تعلیم کے لیے بلکہ معاشی لحاظ سے بھی اہم سنگِ میل ہے کیونکہ اس سے روزگار کے مواقع، سپلائی چین کی ترقی، اور مستقبل میں ٹیکنالوجی کی برآمدات کی راہ ہموار ہو گی۔

گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر: ایک تاریخی فیصلہ

نائب وزیراعظم نے کہا کہ گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر کھولنے کا فیصلہ محض علامتی نہیں بلکہ قومی فخر کا لمحہ اور پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیتوں پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوگل کی موجودگی سے پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور نوجوان کاروباری افراد کو عالمی سطح پر براہِ راست تعاون، تربیت اور مواقع حاصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی

اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان اور گوگل کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت ملک بھر میں ایک لاکھ ڈیویلپرز کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور گوگل مل کر مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی مقامی حل بھی تیار کریں گے، جیسے کہ عوامی تحفظ کے لیے اینڈرائیڈ سروسز۔

حکومتی پالیسی اور آئندہ اقدامات

نائب وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ایسے ماحول کے قیام کے لیے پرعزم ہے جہاں عالمی ٹیکنالوجی کمپنیاں سرمایہ کاری، اشتراک، اور پائیدار موجودگی قائم کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے جیمنی پرو: گوگل کی پاکستانی طلبہ کو شاندار مفت پیشکش

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو علاقائی ٹیکنالوجی حب بنانے کے لیے ایک جدید ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا جا رہا ہے جو اختراع (innovation) کو فروغ دے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ٹیکس ڈھانچے کو معقول سطح پر لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیرِ آئی ٹی کا بیان

اس موقع پر وزیرِ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا  ’کروم بُک اسمبلی لائن کا آغاز ایک انقلابی قدم ہے جو ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ اور تعلیم کو ایک ساتھ لاتا ہے۔‘

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت ڈیجیٹل پاکستان کے سفر کو تیز رفتاری سے آگے بڑھائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار ٹیکنالوجی گوگل کروم بک

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں گوگل کروم بُک کی پہلی اسمبلی لائن کا افتتاح، عام صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟
  • کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا روز
  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا روز
  • سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالے نان فائلرز کی لسٹیں تیار
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کا آغاز، 44 ممالک کے وفود اور 178 اداروں کی شرکت
  • سعودی خواتین کے تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے فورم آف کریئٹیو ویمن 2025 کا آغاز
  •  تاجروں کے بعد غیر قانونی جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی شکنجہ سخت 
  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح