سعودی ائیرلائن نے پاکستانی عمرہ زائرین کو آف لوڈ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور : پاکستانی عمرہ زائرین کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا، سعودی عرب نے مسافروں کیلئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافروں کو پولیو ویکسین کے معاملے پر عمرے کی ادائیگی کیلئے جانیوالے متعدد زائرین کو سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ لاہورایئرپورٹ پرسعودی عرب جانیوالے متعدد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں ہوئے اور پولیوویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 100سے زائد عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا گیا.
یاد رہے اس سے قبل سعودی عرب نے عمرہ یا حج کے لیے مملکت جانے والے پاکستانی مسافروں سے نیسیریا گردن توڑ بخار کی ویکسینیشن کی شرط ختم کردی تھی۔سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) نے جمعرات کو مختلف ممالک کے مسافروں کے لیے ایک نیا سرکلر جاری کیا تھا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ویکسین سرٹیفکیٹ پولیو ویکسین زائرین کو آف لوڈ
پڑھیں:
سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت قرار
پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات، دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے، سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی برادرانہ لازوال تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نئی جہت قرار۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں۔
دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں طے پایا تھا کہ دونوں کی جلد دوبارہ ملاقات ہو گی۔ آج وزیراعظم کا استقبال سعودی شاہی فضائیہ کی جانب سے بے مثال انداز میں کیا گیا، پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہیں سعودی عرب اس قدر عزت و تکریم دیتا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات، دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے، سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی برادرانہ لازوال تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر مبنی ہیں، پاکستان کے عوام سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ کی موجودگی کے باعث پاکستانی عوام کی سعودی عرب سے گہری مذہبی وابستگی بھی ہے۔ وزیراعظم کے فقید المثال استقبال کے بعد اسلام آباد انتظامیہ کو فوری احکامات جاری کیے گئے، ان احکامات کے تحت دارالحکومت کی عمارتوں کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
اس وقت پاک سعودی ٹاور سمیت اسلام آباد کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے، یہ تمام اقدامات وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔