مذہبی جماعت کےاحتجاج کے پیش نظرگوجرانوالہ میں سیکیورٹی سخت،جی ٹی روڈ بند کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
مذہبی جماعت کےاحتجاج کے پیش نظرگوجرانوالہ میں سخت سیکیورٹی اقدامات کے تحت سادھوکی، کامونکی میں جی ٹی روڈ بند کردی گئی ہے،جبکہ کئی جگہوں پر خندقیں کھودی گئیں ہیں۔
شیخوپورہ روڈ، سیالکوٹ روڈ اور عزیز کراس بائی پاس کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ہے،وزیرآباد کے قریب بھی خندقیں کھود دی گئیں،دوسری جانب لاہور میں پولیس اور کارکنوں کے درمیان تصادم میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے،اورنج لائن اور میٹر بس سروس معطل کردی گئی ۔
جڑواں شہروں میں راستوں کی بندش کے باعث دوسرے روز بھی نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے، راولپنڈی اسلام آباد کے سو سے زائد راستوں کو کنٹینر اور خار دار تاریں لگا کر بند کردیا گیا،میٹرو بس سروس سمیت انٹرسٹی ٹرانسپورٹ دوسرے دن سے معطل ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سروس کے اعتبار سے دنیا کی بہترین ایئرلائن کون سی ہے؟ تازہ رینکنگ جاری
فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ’ایئر ہیلپ‘ نے سال 2025 کی دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی فہرست جاری کر دی، جس میں قطر ایئر ویز نے پانچ سال بعد ایک مرتبہ پھر پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔
ایئر ہیلپ کے مطابق درجہ بندی کا فیصلہ تین بنیادی عوامل وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، اور ہر ایئر لائن کو 10 میں سے اسکور دیا جاتا ہے۔
قطر ایئر ویز نے تینوں کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دنیا کی بہترین ایئر لائن کا اعزاز اپنے نام کیا۔
اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ایئر ہیلپ کے مطابق رواں سال کی رینکنگ میں عالمی ایئر لائنز کے درمیان مسابقت مزید سخت ہوئی ہے، تاہم سروس کے معیار، وقت کی پابندی اور شکایات کے بروقت حل نے قطر ایئر ویز کو دوبارہ ٹاپ پوزیشن دلائی۔