اجتماع عام میں 25 ممالک کی خواتین رہنماؤں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ اجتماعِ عام میں 25 مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین رہنماؤں اور اسلامی تحریکات کی قائدین نے خصوصی شرکت کی۔ مہمانوں کی شرکت نے اجتماع کو عالمی سطح پر نمایاں اور مؤثر رنگ عطا کیا۔تقریب میں جماعت اسلامی کی جانب سے معزز مہمان خواتین رہنماؤں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں جب کہ مختلف اسلامی ممالک کی رہنماؤں نے بھی محبت، خیر سگالی اور اپنائیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر تحریک النہضہ تیونس کی طرف سے جماعت اسلامی پاکستان کی ویمن ونگ کی صدر ڈاکٹر حمیرا طارق کو خصوصی یادگاری تختی پیش کی گئی۔ تحریک النہضہ کی رہنما سہام، لیلی الزیتونی، بنگلا دیش جماعت اسلامی ویمن ونگ کی صدر نورالنساء اور ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی بھی موجود تھیں۔اسی دوران ڈاکٹر حمیرا طارق نے معزز مہمانوں کے لیے مختصر مگر دلی جذبات پر مشتمل کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہمان قائدین کی آمد اور محبت نے اجتماع کی وقعت میں بے پناہ اضافہ کیا ہے، ان کا یہ تعاون امت مسلمہ کی خواتین قیادت کے باہمی رشتوں کو مزید مضبوط کرتا ہے۔اجتماع عام کی ناظمہ ثمینہ سعید کو بھی خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ اس موقع پر عظمیٰ عمران ناظمہ حلقہ لاہور اور نازیہ توحید ناظمہ وسطی پنجاب بھی موجود تھیں۔ ثمینہ سعید نے تمام مہمان خواتین قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی آمد کو امت مسلمہ کی خواتین میں قیادت، اخوت اور یکجہتی کی نئی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی موجودگی امت مسلمہ کے روشن مستقبل اور مضبوط فکری رشتے کی نوید ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی رہنماو ں
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے مینارپاکستان لاہورمیں اجتماع عام ’’بدل دونظام‘‘ کی تصویریں جھلکیاں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">