وفاقی آئینی عدالت بل بورڈز لگانے پر برہم، تنصیب کے طریقے پر بھی سوالات اٹھادیے
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
وفاقی آئینی عدالت نے بل بورڈز لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تنصیب کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھادیے۔وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بینچ نےبل بورڈز لگانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت آئینی عدالت نے پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی کے افسران اور وکیل پر برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ بِل بورڈز بہت خطرناک ہوتے ہیں، بِل بورڈ لگا کر فیس کی مد میں پیسہ اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، کیا پیسے کیلئے اتنا گر جاؤگے؟جسٹس حسن نے پارکس اتھارٹی کے وکیل سے استفسار کیا کہ فیس کے لیے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں؟ بِل بورڈز گرنے سے کوئی نقصان ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا؟کیا اتھارٹی جانی و مالی نقصان کی ذمہ داری لینے کو تیار ہے؟آئینی عدالت نے بِل بورڈز لگانے کے طریقے کار پر بھی سوالات اٹھائے دیے اور اس موقع پر جسٹس حسن نے کہا آندھی طوفان میں بِل بورڈ گر جاتے ہیں، کیا بِل بورڈ لگانے سے قبل جگہ کا تعمیراتی معیار پرکھا جاتاہے؟ سپریم کورٹ بِل بورڈ پر پابندی لگانے کا فیصلہ دے چکی ہے۔اس موقع پر وکیل پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا جائزہ لینے کی مہلت دی جائے، اس پر جسٹس حسن نے کہا آپ کو مہلت دے رہے، آپ کو عدالتی فیصلے نہ ملےتو آئندہ سماعت پر ہم نکال کردے دیں گے۔جسٹس حسن رضوی کا کہنا تھاکہ آئندہ سماعت پر اپیل واپس لینے کی بات کیجئے گا، بِل بورڈ لگانے کی اجازت پر بات کی تو جرمانہ کےساتھ اپیل مسترد کریں گے۔بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ل بورڈز لگانے نے کہا
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔