قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اِس تاریخ میں عبرت کا سبق ہے ہر اس شخص کے لیے جو دل رکھتا ہو، یا جو توجہ سے بات کو سنے۔ ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور اْن کے درمیان کی ساری چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کر دیا اور ہمیں کوئی تکان لاحق نہ ہوئی۔ پس اے نبیؐ، جو باتیں یہ لوگ بناتے ہیں ان پر صبر کرو، اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہو، طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے۔ اور رات کے وقت پھر اْس کی تسبیح کرو اور سجدہ ریزیوں سے فارغ ہونے کے بعد بھی۔ اور سنو، جس دن منادی کرنے والا (ہر شخص کے) قریب ہی سے پکارے گا۔ (سورۃ ق:37تا41)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو اسلام کے سوا کسی اور مذہب پر قسم کھائے پس وہ ایسا ہی ہے جیسی کہ اس نے قسم کھائی ہے اور جو شخص اپنے نفس کو کسی چیز سے ہلاک کرے وہ دوزخ میں اسی چیز سے عذاب دیا جاتا رہے گا اور مومن پر لعنت بھیجنا اس کو قتل کرنے کے برابر ہے اور جس نے کسی مومن پر کفر کا الزام لگایا پس وہ بھی اس کے قتل کرنے کے برابر ہے‘‘۔ (بخاری)
سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ : مومن مرد اور مومن عورت کے جسم، اولاد، اور مال میں آزمائش ہوتی رہتی ہے، حتی کہ جب وہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہوگا۔ (السلسلتہ الصحیہ)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا صحافی واینکرپرسن حمیدبھٹو سے اظہار تعزیت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنمااسد اللہ بھٹو، اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنانے سینئر صحافی اینکرپرسن حمیدبھٹو کے بھائی سلیم بھٹو کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔