متحدہ کراچی میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ اگر ایم کیو ایم والے چاہتے ہیں تو لاہور کا مقامی حکومتوں کا نظام کراچی میں لانے کو تیار ہیں، سندھ حکومت صرف وعدے نہیں کرتی، کام کرکے دکھاتی ہے، کراچی کو دن بہ دن جدید بنا رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کراچی میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے۔ ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں، ایم کیو ایم ان میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے۔ سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ اگر ایم کیو ایم والے چاہتے ہیں تو لاہور کا مقامی حکومتوں کا نظام کراچی میں لانے کو تیار ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صرف وعدے نہیں کرتی، کام کرکے دکھاتی ہے، کراچی کو دن بہ دن جدید بنا رہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
(سٹی42)سندھ حکومت نے مہنگے داموں پاسکو سے گندم خرید کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
2024 کی پرانی گندم پاسکو سے خرید ی جائے گی،پاسکو نے فی 40 کلو گرام کا 4150 روپے نرخ مقرر کیا ہے۔
پاسکو نے 2 لاکھ 20 ہزار 665 میٹرک ٹن گندم سندھ کو دینے کی پیشکش کی ہے،سندھ نے کاشت کاروں کیلئے 3500 روپے گندم خریداری کا نرخ مقرر کیا تھا لیکن کاشت کاروں نے کم نرخ کی وجہ سے گندم حکومت کو نہیں دی اورسندھ حکومت ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم نہیں خرید سکی۔
سندھ حکومت نےرواں سال 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا،اب سندھ حکومت 650 روپے فی 40 کلو گرام 650 روپے مہنگی گندم خرید رہی ہے،سندھ حکومت نے بیرون ممالک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
محکمہ خوراک سندھ کے مطابق صوبے کو 16 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کی قلت کا سامنا ہے، سندھ میں گندم کی ضرورت 65 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن ہے،سندھ میں گندم کی پیداوار 47 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہوئی ، جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن پرانی گندم کے ذخائر موجود ہیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محکمہ خوراک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں زیادہ نرخ کی وجہ کاشت کاروں سے گندم خرید نہیںسکے،گندم کی قلت کا سامنا کرنے کی وجہ سے گندم درآمد کرنی پڑے گی،سندھ کابینہ نے گزشتہ روز گندم در آمد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔