کراچی، بارا کوڈا مشقوں کا دوسرا روز، ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (آن لائن)کراچی میں جاری بارا کوڈا مشقوں کے دوسرے روز لینڈ فیز میں ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مشقوں کے دوران سمندر میں تیل رساؤ کی صورت میں ساحل کو محفوظ بنانے کے طریقہ کار اور تیل پھیلنے کی صورت میں ریسکیو آپریشن کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مشق میں ہیلی کاپٹر، جہاز اور بوٹس نے حصہ لیا۔ لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے 22 سال قبل کراچی کے ساحل پر پیش آنے والے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے کے بعد ساحل کا رنگ تبدیل ہوگیا تھا اور اس کے اثرات آج بھی موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ایس اے اور پاک بحریہ نے سمندر کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف طریقہ کار اپنائے جس سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئیں۔بارا کوڈا مشقوں میں دنیا کے 22 ممالک کے 39 مندوبین نے شرکت کی، جنہوں نے میری ٹائم اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب حادثے میں زخمی شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا
کراچی:شہر قائد کے علاقے کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب 28 نومبر کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا شخص دورانِ علاج جناح اسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کچھ روز سے اسپتال میں زیرِ علاج تھا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ ریسکیو نے لاش کو قانونی ضروریات کے بعد چھیپا سردخانے منتقل کر دیا ہے۔