بارا کوڈا مشق کا آج آخری دن، ساحل کو محفوظ بنانے کی مشقیں ہوں گی
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تحت بارا کوڈا مشق 2025 کا آج تیسرا اور آخری دن ہے۔
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد کے مطابق آج سمندر میں تیل کے رساؤ کی صورت میں ساحل کو محفوظ بنانے کی مشقیں ہوں گی، سمندر میں تیل پھیلنے پر فوری ریسکیو آپریشن کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پی ایم ایس اے اور پاک بحریہ نے سمندر کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف طریقہ کار اپنائے جس سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
ترجمان نے کہا کہ پی ایم ایس اے اور نیوی نے سمندر کی حفاظت کے مختلف طریقہ کار سے کامیابی حاصل کی ہے، بارا کوڈا مشقوں میں 20 سے زائد ممالک کے 39 مندوبین شریک ہیں۔
ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق گزشتہ روز لینڈ فیز میں ریسکیو مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بارا کوڈا
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔