لاہور:غیر قانونی آن لائن جوئے کی متعدد ایپس کی تشہیر اور مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایپس کے بطور ’’ کنٹری ہیڈ‘‘ کام کر رہے تھے ۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ڈی بھائی نے ان ایپس کے “کنٹری ہیڈ” کے طور پر کام کر رہے تھے اور تشہیر کے عوض کروڑوں روپے وصول کیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈکی بھائی کم از کم 12 جوئے کی ایپس کو پروموٹ کر رہے تھے۔ متعدد بار طلبی کے باوجود جب وہ پیش نہ ہوئے، تو ان کا نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں فرار کی کوشش کے دوران ہی انہیں گرفتار کیا گیا۔
گرفتاری کے بعد انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے دو روز کے جسمانی ریمانڈ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد کیا گیا۔
تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ڈکی بھائی نے اپنی یوٹیوب ویڈیوز اور سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے لوگوں کو غیر قانونی جوا اور سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا۔ پولیس نے ان کا آئی فون 16 پرو میکس قبضے میں لے کر واٹس ایپ نمبرز اور دیگر مشکوک ڈیٹا محفوظ کر لیا ہے۔تفتیشی ٹیم جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض، سب انسپکٹر یاسر رمضان اور ہیڈ کانسٹیبل طاہر شامل ہیں، مزید شواہد اکھٹا کر رہی ہے۔
مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ڈکی بھائی نےBinomoجیسی ایپس کی مقبولیت بڑھانے میں بھی حصہ لیا۔ اس کے اثاثوں کی تفصیلی تحقیق کے لیے حکام نے ان کی مالی دستاویزات اور قابلِ دسترس ریکارڈز طلب کر لیے ہیں۔

Post Views: 13.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈکی بھائی

پڑھیں:

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔اُن کیخلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی بھائی نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پی این آئی لسٹ میں نام شامل ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈکی بھائی نے پیسہ کیسے کمایا؟ کہاں کہاں انویسٹ کیا؟ سنگین انکشافات سامنے آگئے
  • ملک سے فرار کی کوشش ناکام، یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، جسمانی ریمانڈ منظور
  • آن لائن جوے کی تشہیر کا الزام، معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ یوٹیوبر کیخلاف درج مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی
  • معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی آن لائن جوے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار، ایف آئی درج
  • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا
  • معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، کیا الزامات ہیں؟
  • یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
  • معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار