بھارت کا جنگی جنون،پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پر ہائی الرٹ ، ماہی گیری پر پابندی عائد، ہائی الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سمندری حدودمیں ماہی گیری پرپابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ بندرگاہوں پرسیکیورٹی بڑھادی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی ہے۔
موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کیلئے سمندر میں موجود فشنگ ٹرالرز اور کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہائی الرٹ تک سمندر میں کوئی غیر ضروری بوٹس اور ماہی گیری کشتیاں فشنگ بوتس پر پابندی ہوگی۔
دوسری جانب کراچی پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پرشپنگ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے ، کراچی پورٹ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 جہاز کارگو لے کر روانہ ہو گے ہیںایک کارگو شپ آج رات روانہ ہوگا، کراچی پورٹ پر آئندہ 24 گھنٹے میں 10 کارگو، کیمیکل اور کنٹینتز شپ لنگر انداز ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بندرگاہوں پر پابندی عائد کراچی پورٹ ماہی گیری ہائی الرٹ پر پابندی
پڑھیں:
لاہور: والٹن اولڈ ایئرپورٹ کے قریب 3 دھماکے سنے گئے، سیکورٹی ہائی الرٹ
لاہور(اوصاف نیوز)والٹن اولڈ ایئرپورٹ کے قریب جمعرات کی صبح اچانک شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جنہوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق والٹن کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اگرچہ فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی، تاہم آوازیں اس قدر زور دار تھیں کہ لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
صورتحال کے پیش نظر قریبی اسکولوں کو فوری طور پر بند کر کے آنے والے طلبا کو واپس بھیج دیا گیا، شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق والٹن میں واقع ایک اہم سیکیورٹی ادارے کے دفتر کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس پر سیکیورٹی اداروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اسے بھارتی ڈرون کو فضا میں ہی مار گرایا۔
ذرائع نے بتایا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔ تاہم، عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے اڑایا گیا تھا اور سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا جسے مار گرایا دیا گیا۔