Juraat:
2025-09-17@23:55:05 GMT

شاہینوں کو دوسرے ٹی 20 میں بھی5 وکٹوں سے شکست

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

شاہینوں کو دوسرے ٹی 20 میں بھی5 وکٹوں سے شکست

نیوزی لینڈ اوپنرز کاجارحانہ آغاز، 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی
حارث رؤف کی دو، محمد علی، خوشدل شاہ، جہانداد کی ایک ایک وکٹ

میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.

1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔بعدازاں فن ایلین 38، مارک چیمپین ایک اور جیمی نیشم 5 رنز بناکر پویلین لوٹے، تجربہ کار بلے باز ڈیرل مچل نے 14 گیندوں پر 14 رنز بنائے جبکہ مچل ہے 16 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 اور محمد علی، خوشدل شاہ، جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری جب اوپنر حسن نواز صفر پر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 19 کے مجموعے پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کو تیسرا نقصان 50 رنز پر ہوا جب عرفان خان 11 نرز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ قومی ٹیم کی تیسری کے بعد چوتھی وکٹ 52 پر گرگئی، خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناکر چلتے بنے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 76 رنز پرگری، کپتان سلمان آغا 28 گیندوں پر46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد شاداب نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور 110 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 111 رنز پر گری، جہانداد خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ گیندوں پر رنز بناکر

پڑھیں:

جنگی شکست کا بدلہ بھارت کرکٹ کے میدان میں لینے کا سنگین اور اخلاقی جرم کر رہا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

اپنے بیان میں سربراہ ایم پی پی نے کہا کہ ہم ملک میں نئی سوچ کے ساتھ نا امیدی اور ملک کو عظیم مملکت بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جو ہماری جدوجہد کا حصہ ہے کل پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہوگا، ہم افواج پاکستان اور عوام کے درمیان پل ہیں، فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو فوج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ جنگی شکست کا بدلہ بھارت کرکٹ کے میدان میں لینے کا سنگین اور اخلاقی جرم کر رہا ہے، بھارت فتنہ بازی سے باز آجائے ہماری فورسز روزانہ فتنہ الخوارج ہندوستان کا قلع قمع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان قومی سلامتی کو فوقیت دیں، ملک میں سیلاب نے تباہی مچادی، اولین ترجیح سیلاب زدگان کی مشکلات دور کرنا نصب العین ہونا چاہیئے، گڈ گورننس کے بغیر مشکلات کا سامنا نہیں کیا جا سکتا، روایت چل پڑی ہے کہ تنقید کرو اور جواب میں ایک دوسرے کی عزت اچھالو، بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا، آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ نہ مانا تو کھیل بھی سیاست اور ہندو توا نظریات کا حامل ہوجائے گا، دوحہ اجلاس اسلامی ممالک کی اچھی کاوش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منفی سیاست اور سوشل میڈیا مہم سازی ختم کرنے کے لئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، کراچی کے میئر کو عوام کی خدمت پر توجہ دینی چاہیئے، اپنی کوتاہیوں کو منافقت اور گفتگو کے جال میں پھنسانے کے بجائے کراچی کے سچے بیٹے بنیں، وفاق، صوبہ اور لوکل گورنمنٹ ملکر کام کریں، گورنر کی حیثیت سے یہ کام اگر میں کرسکتا ہوں تو اب کیوں نہیں؟ ناکام بلدیاتی قیادت ابھی تک تھڈو ڈیم، گلشن اقبال، لٹھ ڈیم، جمال پل سے صفورا تک، سماما، شہر کے بیشتر علاقے گھٹنوں گھٹنوں پانی کی زد میں ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ سیاست کو خدمت سمجھ کر کیا جائے، میرے ساتھی کھڈے بھر کر نا ہموار راستوں کو قابل استعمال بنا رہے ہیں، میئر روزانہ پریس کانفرنس کرتے ہیں۔

عشرت العباد خان نے کہا کہ اپر سندھ اور دادو گاج سمیت مورو، گڈو بیراج، کوٹری بیراج بھی سخت خطرات ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر مشکل حالات سے نکالنا ہے، میری پہچان پاکستان ایک تحریک ہے اور ہم ملک میں نئی سوچ کے ساتھ نا امیدی اور ملک کو عظیم مملکت بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جو ہماری جدوجہد کا حصہ ہے کل پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہوگا، ہم افواج پاکستان اور عوام کے درمیان پل ہیں، فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو فوج ہے، بھارت کے ہر عزم کو ناکام بنائیں گے، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہم ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گے، امن اور محبت ہمارا نصب العین ہے، تمام ساتھی تیار رہیں، میری پہچان پاکستان ملک میں انقلاب کی آواز بنے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی20 ایشیا کپ:پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیدی
  • کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی تیزی کا رجحان
  • ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان 0-4 سے شکست دیدی
  • ٹی 20ایشیا کپ: بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے میں افغانستان کوشکست دیدی
  • ٹی 20ایشیا کپ: بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کوشکست دیدی
  • جنگی شکست کا بدلہ بھارت کرکٹ کے میدان میں لینے کا سنگین اور اخلاقی جرم کر رہا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
  • قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
  • ایشیا کپ: سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
  • انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار، دورہ آئرلینڈ و نیوزی لینڈ سے باہر