کراچی:

بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے بعد اس کے پاکستانی ساحلوں کو نقصان پہنچانے یا نہ پہنچانے کے حوالے سے پیش گوئی بھی سامنے آ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ نے مزید شدت اختیار کر لی ہے اور یہ سسٹم اب ’’ڈپریشن‘‘میں تبدیل ہو چکا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ ڈپریشن کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور مشرقی سمت میں بڑھنے کے بعد کونکن کے قریب ہندوستانی ساحل کو عبور کرنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ شدت اختیار کرگیا، طوفان بننے کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس سسٹم کی مستقل نگرانی کر رہا ہے۔

ممکنہ طوفان ’’شکتی‘‘

موسمی ماہرین کے مطابق ڈپریشن کی شدت بڑھ کر ڈیپ ڈپریشن اور بعد ازاں ممکنہ طور پر سمندری طوفان (Tropical Cyclone) میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو اس طوفان کو ’’شکتی‘‘ (طاقت) کا نام دیا جائے گا، جو سری لنکا کی جانب سے تجویز کردہ نام ہے۔

ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے گریز کی اپیل

دوسری جانب پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے ماہی گیروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں تک کھلے سمندر میں نہ جائیں۔ ترجمان کے مطابق طوفانی سسٹم کی شدت اور اس کی پاکستان کے ساحلوں سے ممکنہ قربت کے پیش نظر تمام کشتیوں اور لانچوں پر سوار ماہی گیروں کو ریڈیو ٹرانسمیٹرز کے ذریعے مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے۔

احتیاطی اقدامات کی ہدایت

فورم نے زور دیا ہے کہ تمام ماہی گیر حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھیں اور جب تک سمندری حالات مکمل طور پر سازگار نہ ہو جائیں، ماہی گیری سے گریز کریں۔ اس اقدام کا مقصد ماہی گیروں کی جانوں اور ان کی کشتیوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ماہی گیروں کے مطابق

پڑھیں:

لاہور؛ کار ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کو روند ڈالا، ایک اہلکار شدید زخمی

لاہور:

نیو راوی پل پر شہری نے پولیس اہلکاروں پر کار چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

لاہور پولیس کے مطابق نیو راوی پل پر کار سوار نے پولیس ناکہ توڑنے کی کوشش کی اور پھر ناکہ توڑتے ہوئے کار پولیس اہلکاروں پر چڑھا دیْ

پولیس نے بتایا کہ کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار صدیق شدید زخمی  ہوگیا ہے اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، ناکے پر کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ملزم کے بارے میں بتایا گیا کہ پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانہ شاہدرہ منتقل کردیا ہے اور ڈرائیور کی شناخت سید ظفر عباس کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معاملات مشکل ہیں، لوگوں پر ہر قسم کا دباؤ ہے، ڈاکٹر زرقا
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی، ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی
  • ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال، ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان، فی تولہ سونا مزید کتنا مہنگا ہوا؟
  • پاک امریکا تجارتی معاہدہ پاکستانی معیشت کے لیے کتنا اہم ہے؟
  • ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
  • پاکستان: مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد اب 72
  • لاہور؛ کار ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کو روند ڈالا، ایک اہلکار شدید زخمی
  • ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست: اہلکاروں کی ہلاکتوں کے حوالے سے بھارتی فوج شدید دباؤ کا شکار