لاہور:

پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ ان ماہی گیروں کو ہفتہ کے روز واہگہ-اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ یہ ماہی گیر جمعہ کے روز کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیے گئے تھے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی بس کے ذریعے ان ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور لایا گیا۔ لاہور میں ایدھی فاؤنڈیشن کے مرکز میں انہیں ناشتہ فراہم کیا گیا، نئے کپڑے اور تحائف دیے گئے، اور بعد ازاں واہگہ بارڈر پر پہنچایا گیا جہاں پاکستان رینجرز پنجاب نے انہیں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے حوالے کیا۔

رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں میں 3 مسلمان اور 19 ہندو شامل ہیں۔ ان ماہی گیروں کو گزشتہ 3 سے ڈھائی سال کے دوران پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلیوں کا شکار کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا اور انہوں نے مقامی عدالت سے ملنے والی سزا مکمل کر لی تھی۔
واضع رہے کہ یکم جنوری 2025 کو پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا تھا جس کے مطابق پاکستانی جیلوں میں مجموعی طور پر 266 بھارتی قیدی موجود ہیں، جن میں 49 سویلین اور 217 ماہی گیر شامل ہیں جبکہ بھارتی جیلوں میں 462 پاکستانی قیدی ہیں، جن میں 381 سویلین اور 81 ماہی گیر شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ماہی گیروں کو

پڑھیں:

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

اسلام آباد:

وزیراعظم سے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر نواب زادہ محسن علی خان نے ملاقات کی اور اپنے بیٹے شہریار اور ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شامل ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے نوابزادہ محسن علی خان کا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امید ہے آپ خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کو فروغ دینے اور عوامی روابط بڑھانے کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود اور وہاں امن و امان کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 266 تک پہنچ گئی، آدھے سے زیادہ بچے شامل
  • پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نون میں شامل
  • وزیراعظم سے ملاقات، سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان مسلم لیگ (ن) میں شامل
  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
  • ڈیرہ مراد جمالی: بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال
  • بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے ایئر ڈیفنس سسٹم کی حقیقت کاپردہ چاک کردیا
  • بھارتی فضائیہ کے سابق آفیسر نے ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا
  • خاتون، مرد قتل کیس: سردار شیر باز ساتکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
  • سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا