پاک فوج کے شاہینوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شاہینوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے مقامی کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کے سامنے بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا، پاک فوج نے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اور اس کے محافظ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا بھی بے نقاب ہو چکا ہے جس نے اپنے عوام کو محض خوش فہمی میں مبتلا کر رکھا تھا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے محافظوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نےکہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور پاک فوج ہر محاذ پر مادرِ وطن کا دفاع کرتی رہے گی۔اس موقع پر دیگر شرکا نے کہا کہ پاکستان کی افواج قوم کا فخر ہیں اور ان کی بہادری ہر پاکستانی کے دل میں گہری عقیدت پیدا کرتی ہے۔تقریب میں اساتذہ، طلبا اور مقامی رہنماؤں نے شرکت کی اور پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاک فوج کہا کہ کہ پاک
پڑھیں:
شکرگزارہیں ، اللہنے لاج رکھی ‘ بھارتی غرور خاک میں مل گیا : کراچی میں ‘‘ بنیان مرصوص ‘‘ کانفرنس
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) دفاع وطن کونسل کے زیراہتمام باغ جناح میں "بنیان مرصوص" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے مفتی تقی عثمانی، صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم، مفتی طارق مسعود، ملی یکجہتی کونسل کے رہنما حافظ محمد انور، جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت کراچی تاج محمد حنفی، صوبائی رہنما جمعیت علمائے اسلام مفتی غیاث الدین، ناظم اعلی جماعت غربا اہلحدیث مفتی انس مدنی، شیخ الحدیث جامعہ الرشید مفتی محمد، رہنما تنظیم اہلسنت مفتی رفیع الرحمن، رہنما جمعیت علمائے اسلام س مفتی حماد اللہ مدنی، رہنما اہلسنت والجماعت شکیل الرحمن، مدیر جامعہ الدراسات الاسلامیہ مفتی یوسف کشمیری و دیگر جید علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے پرچم تھام کر افواج پاکستان کی زبردست کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مسلمان ایک عرصہ سے مایوسی کا شکار تھے، فیصل ندیم، نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی طور پر ہم تقسیم ہو چکے تھے، مگر بھارت کی جارحیت نے ہمیں یکجا کر دیا۔ مفتی طارق مسعود نے کہا فواج پاکستان نے ہماری عزت اور سر بلندی کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، حافظ محمد انور، رہنما ملی یکجہتی کونسل سندھ نے کہا کہ اللہ کی مدد سے پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔