ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، کمبوڈیا میں سرگرم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کمبوڈیا میں سرگرم انسانی اسمگلنگ اور بین الاقوامی فراڈ نیٹ ورک کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمبوڈیا سے آنے والے مسافر زین اللہ کو کراچی ایئر پورٹ سے حراست میں لیا گیا، جو انسانی اسمگلنگ اور بین الاقوامی آن لائن فراڈ نیٹ ورک میں ملوث پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات، 2025 میں بھی ’ٹائر 2‘ پوزیشن برقرار
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم ستمبر 2024 میں پاکستان سے کمبوڈیا گیا تھا، جہاں اس نے ایک آن لائن فراڈ کمپنی میں کام کیا۔
ترجمان کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم بعد ازاں بطور ایجنٹ پاکستان سے افراد کو کمبوڈیا بھجوانے اور انہیں فراڈ نیٹ ورک میں شامل کرنے میں سرگرم رہا، گرفتار ملزم ایک منظم فراڈ اور انسانی اسمگلنگ گینگ کا حصہ ہے۔
ملزم کے زیر استعمال موبائل فون کے تجزیے کے دوران متعدد افراد کے پاسپورٹس کی تصاویر، ادائیگیوں کی رسیدیں اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف آئی اے نے اہم فیصلہ کرلیا
تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزم رقوم ذاتی بینک اکاؤنٹس اور کریپٹو اکاؤنٹس کے ذریعے وصول کرتا رہا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور فراڈ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امیگریشن انسانی اسمگلنگ ایف آئی اے پاکستان کراچی ایئرپورٹ کمبوڈیا ملزم گرفتار.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امیگریشن انسانی اسمگلنگ ایف ا ئی اے پاکستان کراچی ایئرپورٹ کمبوڈیا ملزم گرفتار انسانی اسمگلنگ فراڈ نیٹ ورک ایف ا ئی اے کے مطابق
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کُشی کی طرف جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق وہاں کے حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے جینوسائڈ واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے پوچھا کہ وہ ان انتباہات کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتی ہے اور ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔
جواب میں برطانوی حکومت کی جانب سے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ کولنز نے کہا کہ برطانیہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔